تازہ تر ین

نا اہل حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیئے :بلاول بھٹو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام کارکن5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ پہنچیں، میں سب کا انتظار کروں گا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکا گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں جیالوں اور عوام کو اسلام آباد پریڈگراونڈ آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محبتوں، قربانیوں، انتھک محنت، لازوال جذبے اور دعاں کا شکریہ کیونکہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقار بھٹو کی روایات برقراررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہے جبکہ حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیے ہیں۔ ملک میں ہر سال 30ہزار نوجوان بیروزگار ہور ہے ہیں اور نا اہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں مبتلاکردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی میرا شہر ہے اورہم سب ملکر اس شہر کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بد نصیبی ہمارے سامنے ہے۔ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں۔بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔میں وعدہ کرتاہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔ میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے ۔ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کر ینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریںگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے، وعدہ کرتاہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا نوکریوں میں خصوصی افراد کیلئے 5 فیصد کوٹہ خوش آئندہ ہے ،2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی خصوصی افراد کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرائیں گے ۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جسمانی طور معزور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معزور افراد کو مواقع اور سہولتیں آگے بڑھنے کے لئے دی جائیں خصوصی افراد بھی سماجی بہبود میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کے تعاون سے خصوصی افراد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت کھیل سمیت دیگر شعبوں بھی خصوصی افراد کے لئے اقدامات کیے جانے چائیے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain