اسلام آباد (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پاکستان عوامی تحریک ریلی کا اعلان کرنے والی ہے۔ ان کےساتھ تحریک انصاف ہو گی، جبکہ زرداری صاحب نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی ریلی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیالوی صاحب نے بھی دس دسمبر کو اپنا جلسہ رکھا ہوا ہے۔ایک اور خبر یہ ہے کہ خادم حسین رضوی بھی میدان عمل میں آنے لگے ہیں اور انہوں نے ایک ریلی کا اعلان کیا ہے جو داتا دربار سے شروع ہو کر چئیرنگ کراس تک جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب یہ سب مل کر حکومت کو ناکوں چنے چبوائیں گے اور اب ان سب کے استعفے ہوں گے۔پاکستان عوامی تحریک نے اپنے دھرنے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا ہے۔ جس کے بعد شہباز شریف اور رانا ثنا شاہد خاقان سمیت وفاقی وزرا بھی استعفے دے دیں گے۔جس کے بعد جنوری میں نئی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان تک سڑکوں پر آ رہے ہیں ، سیاسی قوتوں نے بھی دھرنے پر بیٹھ جانا ہے۔ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پاس ایک یہی راستی ہے کہ وہ باعزت طریقے سے مستعفی ہو جائیں۔