تازہ تر ین

نواز، شہباز کا ٹھکانہ جیل، طاہرالقادری کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے، عمران خان

جڑانوالہ، فیصل آباد اسلام آباد (تحصیل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ صرف قاتل نہیں ہے بلکہ وہ شکل سے ہی قاتل لگتے ہیں ،رانا ثنااللہ پنجابی فلموں میں انتہائی آرام کے ساتھ ولن کا رول کر سکتاہے ،عابد شیر علی کے والد جو کہ خود ن لیگ میں ہیں وہ راناثنااللہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے 7قتل کیے ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ شہبازشریف اور نوازشریف دونوں کو کاڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں طاہر القادری آپ کو یہاں سے پیغام دیتاہوں کہ ہم آپ کے ساتھ نکلیں گے ،آپ جو بھی کرنا چاہیے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ عمران خان نے جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ صرف قاتل نہیں ہے بلکہ وہ شکل سے ہی قاتل لگتے ہیں ،رانا ثنااللہ پنجابی فلموں میں انتہائی آرام کے ساتھ ولن کا رول کر سکتاہے ،عابد شیر علی کے والد جو کہ خود ن لیگ میں ہیں وہ راناثنااللہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے 7قتل کیے ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ شہبازشریف اور نوازشریف دونوں کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کی مخالفت قائداعظم نے اس وقت کی جب9 فیصد یہودی تھے اور فلسطینی عوام82 فیصد تھی، آج یہودی لابی ہم کو شیعہ سنی کروا کے لڑانا چاہتے ہیں، مسلمان اس اقدام پر اکٹھے ہوجائیں، پاکستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور بہادر پاک فوج موجود ہے، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، بوسنیا میں2 لاکھ مسلمان مارے گئے کسی نے بھی ان کی مدد نہ کی۔ عمران خان جڑانوالہ ریلوے گراو¿نڈ میں جلسہ عام سے خطاب، رانا ثناءاللہ شکل سے ہی چور ہیں، عابد شیر علی بھی اسی لسٹ میں شامل ہیں، نواز شریف شہباز شریف14 لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ان کو اڈیالہ جیل میں پہنچائیں گے، ہم طاہرالقادری اور ماڈل ٹاو¿ن متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جڑانوالہ کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بھی ہماری قیادت میں چوروں سے نجات چاہتے ہیں، ہم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام کی طاقت کے زور سے اڈیالہ جیل میں پہنچائیں گے، اب انکی باری جیل جانے کی ہے ناکہ جدہ بھاگنے دینگے، مزید کہا کہ حضور نبی کریم ہمارے آخری نبی ہیں لیکن حکومت نے اس مسئلے کو بگاڑنا چاہا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عمران خان نے نو دسمبرکوفاٹا یوتھ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کنونشن میں فاٹا کے حوالے سےاپنےپروگرام کا اعلان کریں گے۔ کنونشن میں دس نکاتی چارٹرقوم کےسامنے پیش کروں گا۔ عمران خان کے مطابق نے فاٹا اورملک کواس انضمام کا کیا فائدہ ہوگا اس پربھی بات کریں گے۔ انضمام کے مخالف قبائلی علاقوں کےساتھ ظلم کے مرتکب ہورہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain