راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا ہے۔