اسلام آباد(این این آئی)مسلم لےگ ن کی مرکزی رہنما و دختر پاکستان مرےم نواز نے کہا ہے کہ مےاں محمد نواز شرےف پاکستان
کے عوام کے دلوں مےں حکومت کرتے ہےں باشعور محب وطن لوگوں نے دھرنے دےنے والوں کی سےاست کو مسترد کر دےا ہے۔ 2018 کے عام انتخابا ت مےں دھرنا پارٹی کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائےگا آزاد کشمےر کے اندرمےاں محمد نواز شرےف کے وےثرن کے مطابق تعمےر وترقی عوام کی خوشحالی کا سفر وزےر اعظم راجہ محمد فاروق حےدر خان کے سنگ جاری ہے پانچ سال کے اندر خطہ کے اندر عوام حقےقی معنوں مےں تبدےلی دےکھےں گئے ۔مےاں محمد نواز شرےف کے اعلان کر دہ تمام منصوبہ جات پر عمل دراآمد ہوگا ان خےالات کا اظہار انھوں نے مرکزی کوآرڈےنےٹر پاکستان مسلم لےگ ن سردار ابرار رےاض خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا انھوں نے کہا کہ نواز شرےف نے گزشتہ ساڑھے چار سا ل کے دوران پاکستان کو حقےقی ترقی کی راہ پر گامزن کےا ۔سی پےک سے ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مضبوط بناےا لوڈشےڈنگ ، بےروزگاری کے خاتمے کے لئے حقےقی معنوں مےں کام کےا انشااللہ آنے والا 2018 کا الےکشن پاکستان مسلم لےگ ن پھر بھاری اکثرےت سے جےت کر کامےا ب ہوگی اور ادھورے منصوبے مکمل کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ آزاد کشمےر کی عوام کے تما م مسائل سے بخوبی واقف ہوں آزاد کشمےر کی عوام نے جو پےار دےا اسے کبھی نہےں بلاےا جا سکتا آزاد کشمےر کی عوام کے تمام مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل ہونگے ۔عمران خان کا وزےر اعظم بننے کو خواب کبھی شرمندہ تعبےر نہےں ہوگا ۔عمران خان وزےر اعظم بننے کے لئے اےڑھی چوٹی کا زور لگا چکے لےکن ان کو ہمےشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہانگےر ترےن کی نااہلی کے بعد عمران خان دوغلے پن کا شکار ہوچکے ہےں ۔اب ان کو ہر جگہ شکست ہوگی 2018 کے الےکشن مےں شےر دھاڑے گا اور عوام کی عدالت مےں فتح پاکستان کے شےروں کی ہوگی ۔شےر کا نشان تعمےر وترقی کا نشان ہے ۔