راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معمار قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر200فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا ،جس کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر200فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا ،کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجرزمیجرجنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس سے قبل پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پرواہگہ بارڈر پر 400فٹ کاجھنڈا لہرایا تھا۔