تازہ تر ین

کلبھوشن کی بیوی ، والدہ سے میک اپ دھلوایا گیا، لباس بھی تبدیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کے بعد اب وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئیں ہیں تاہم یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور بیوی کو تقریبا 1بج کر 25 منٹ پر دفتر خارجہ میں لایا گیا جہاں سب سے پہلے سیکیورٹی کلیئرنس کی گئی، دفتر خارجہ میں داخل ہونے کے بعد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی کے کپڑے تبدیل کروائے گئے جو کہ پہلے سے ہی دفتر خارجہ میں موجود تھے اور ان کا میک اپ بھی دھلوایا گیا۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دونوں خواتین کی ملاقات کلبھوشن سے کروائی گئی جو کہ تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی جبکہ ملاقات کیلئے 30 منٹ کا وقت مختص کیا گیا تھا لیکن کلبھوشن کی والدہ کی درخواست پر وقت میں دس منٹ کا اضافہ کر دیا گیا۔ ملاقات کے دوران بھارتی جاسوس نے زیادہ دیر تک اپنی والدہ سے ہی بات چیت کی جبکہ بیوی سے مختصر گفتگو ہی دیکھنے میں آئی، ملاقات ختم ہونے کے بعد دونوں خواتین نے کپڑے تبدیل کیے اور واپس کیلئے انتظامات کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain