لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کروا دی گئی ہے جو کہ تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی تاہم اس دوران کیا گفتگو کی گئی اس حوالے سے میڈیا میں کئی طرح کی خبریں گردش کر رہی اور اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے انتہائی بڑا دعوی کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے دوران اس کی اہلیہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پیغام اپنے شوہر کو پہنچایا جس میں اہلیہ نے کلبھوشن کو بیان بدلنے کا کہا کہ آپ کہہ دیں کہ ایران سے پکڑے گئے ہیں ۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا دعوی ہے کہ ملاقات کے دوران کسی قسم کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں نہیں آئے جبکہ کلبھوشن نے زیادہ دیر اپنی والدہ سے بات چیت کی اور اہلیہ سے مختصر گفتگو پر ہی اکتفا کیا۔