لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر اور کریم کمپنی نے ریکارڈ فراہم نہ کیا، پی آر اے نے اوبر اور کریم سے گزشتہ دو سالوں کے دوران ڈرائیورزکو کی گئی ادائیگیوں اور بنک اکاﺅنٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کو بیس روز قبل نوٹسز جاری کرکے دس دن میں ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اوبر اورکریم کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ پی آر اے حکام کے مطابق دونوں کمپنیوں کا موقف تھا کہ وہ ٹیکسی سروس کے دائرہ کار میں نہیں آتیں بلکہ یورپی عدالت نے بھی اب انہیں ٹیکسی سروس قرار دےدیا ہے۔