اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تنقید اینٹ سے اینٹ بجانے تقدیر کا
چھوٹا سا حصہ تھی۔ نااہل وزیراعظم کلبھوشن کے معاملے پر غصے میں ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے تھے کہ جنڈال کی طرح کلبھوشن کو بھی بھیج دیا جائے گا۔ بھارت میں کلبھوشن معاملے پر عجیب صورتحال ہوگئی ہے۔ بھارتی اینکر نے کہا کہ کاش 3نہیں 300جوان شہید ہوتے۔ بھارتی میڈیا کو تمیز کے دائرے میں خبریں نشر کرنی چاہیئں۔ کلبھوشن کی اہلیہ و والدہ سے ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی۔ سکیورٹی کلیئرنس ہر ملک میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس پر کام جاری ہے۔ نیب کو مزید شہادتیں ملی ہیں۔ الیکشن سے پہلے بدمعاشیہ جیل میں ہونگے اس کا کوئی ذکر نہیںکررہا۔ انہوں نے شہبازشریف کی سیاست پر جھاڑو پھیر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بھائی کے بالکل برعکس بات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے تقریر میں آصف زرداری کو برا نہیں کہا۔ اب زرداری کیلئے آج کی تقریر مشکل ہوگئی۔ ہوسکتا ہے کہ وہ بلاول سے سخت رویہ اور خود ذرا نرم لہجے میں تقریر کریں۔ زرداری کی تقریر بڑی اہم ہے۔ غلط وقت پر آگئی ہے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پر بھی ریفرنسز دائر ہونے والے ہیں اسی وجہ سے اسحاق ڈار واپس نہیں آرہے۔ قومی اسمبلی کا سپیکر کہتا ہے ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ جبکہ سینیٹ کا چیئرمین کہتا ہے ”کہیں میں گمشدہ نہ ہوجاﺅں“ ملک میں کیا نظام چل رہا ہے؟ رضا ربانی نے ”غائب نہ ہوجاﺅں“ عجیب بیان دیا ہے۔ سپریم کورٹ و نیب اپنے کام میں مصروف ہیں۔ سندھ میں بھی کھاتے کھلنے شروع ہوگئے ہیں۔ زرداری بھی پریشان ہیں۔ مریم نواز کے خلاف کیلبری فانٹ پر ریفرنس دائر ہونے والا ہے۔