ایک اور طیارہ حادثہ ….قیمتی جانوں بارے اہم خبر

کیلیفورنیا( نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں سیسنا 310 طیارے نے ریورسائیڈ سے ا±ڑان بھری تھی اور یہ سان ہوزے جارہا تھا لیکن راستے میں خرابی کی وجہ سے آبادی پر گرگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک خاتون ہی کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ باقی چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے کے گھروں پر گرنے کی وجہ سے مزید دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ2017 کا فاتحہ کون ہوگا؟, اہم راز فاش

کراچی(ویب ڈیسک) ماہرعلم نجوم ایس اے چوہدری عرف ماموں نے پی ایس ایل فائنل میں کراچی کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماموں کاکہناتھاکہ ستاروں کی چال اس وقت کراچی کنگزکےحق میں ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انھوں نے فائنل میچ کے خوشگوار انعقاد کاامکان بھی ظاہر کیا۔ پی ایس ایل 2017 کا فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

غیر ملکی معروف ٹیسٹ کرکٹر پاکستان آنے کیلئے بے تاب

دبئی ( ویب ڈیسک ) انگلش کمنٹیٹر ایلن وکنز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایلن وکنز کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی اپنی سرزمین پر ہو، اس سال بہت سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں، ان پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظر ہے۔ اس فیصلے پر وہ خود بھی اتنے خوش تھے کہ انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد بھی ”گلابی اردو“ میں دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا صرف دوسرا سال ہے اور اس ایونٹ نے کرکٹ کے ریکارڈ شائقین جمع کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک مثبت قدم ہو گا اور درست سمت میں ہوگا، سب ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور پاکستانی کرکٹرز کا ان کے اپنے ملک میں ہوم گراﺅنڈ ہو۔

وزیراعظم کا بڑا اعلان, کروڑوں لوگوں کی زندگی بارے انتہائی اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور نیشنل سپلائر گروپ ( این ایس جی ) کیلئے پاکستان کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں ، اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کا شاہکار ہے ، منصوبے سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ہمسائیہ ممالک کی دوستی لازوال ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خصوصی دعوت پر اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن ( ای سی او ) اور سربراہ اجلاس میں شرکت پر چین کا خیر مقدم کرتے ہیں ای سی او سربراہ اجلاس کا عنوان بھی چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا عکاس ہے اس لئے امید رکھتے ہیں کہ اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک اور خطے کی ترقی میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے اربوں لوگوں کی زندگیاں بدل جائینگی اس لئے میں مئی 2017ءمیں چین کے دورے کا منتظر ہوں تاکہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی سے فائدہ اٹھا کر اس کے مزید ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں ۔

امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا بڑا کارنامہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ورون دھون نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ریمپ پر واک کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے فلورل ڈیزائن کا سیاہ سوٹ پہن کر واک کی رکھا تھا، اس موقع پر اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ہم یہاں کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان بچوں کے علاج معالجے کے لیے عطیات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، آپ کے عطیات کینسر میں مبتلا بچوں کو مکمل اور صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے بھی ریمپ پر واک کی اور اپنے نئے ریلیز کیے گئے گانے ”ٹما تما‘ پرڈانس بھی کیا جب کہ امیتابھ بچن نے بھی ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن رام گوپال ورما کی فلم” سرکار 3“ میں اہم کردار میں ہیں اور اسے 17 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

”میرا “بارے افواہیں, اداکارہ نے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے دبئی منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اداکارہ میرا نے کہا کہ دبئی میرا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں مستقل طور پر دبئی شفٹ ہو رہی ہوں، میں نے پاکستان میں نئے پروجیکٹ شروع کرنے ہیں اور وہ پاکستان میں رہ کر ہو سکتے ہیں۔میرا کا کہنا تھا کہ مجھ سے حسد کرنے والی اداکارائیں بلا وجہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی پراپیگنڈا کرتی رہتی ہیں مگر مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عنقریب میں اپنے ایک فلمی پروجیکٹ پر کام شروع کرنے والی ہوں جس کا پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کروں گی۔

الیکشن کمیشن کی عمران خان اور حمزہ شہباز کیخلاف کاروائی۔۔۔

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے عمران خان اورحمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے معاملے پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ جس پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز۔نعیم بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں دو نوٹس موصول ہوئے دونوں پر جواب جمع کرا دیا۔ ہمارا وہی جواب ہے جو پہلے جمع کرا چکے ہیں، الزام ہے کہ ہم نے متعلقہ حلقے کا دورہ کیا، عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں، پنجاب حکومت کے عہدیدار نہیں، انہوں نے ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، عمران خان کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیے کہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ایم این ایز کے حلقے میں جانے پر پابندی نہیں، ضابطہ اخلاق میں لکھا گیا ہے کہ یہی قواعد ضمنی انتخاب میں بھی لاگو ہوں گے۔ حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا،جس پتے پر نوٹس بھیجا گیا وہ غلط تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ جلسے ضرور کریں لیکن 15 سے 20 دن نہیں کرنے چاہیے، ضمنی الیکشن کے حلقے میں ایم پی اے اور ایم این اے کا جانا اثر انداز ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

”میچ کو پر امن رکھنے کیلئے عوام کو انتظامیہ کا سو فیصد ساتھ دینا پڑیگا“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کےساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں حالات پرامن نہیں ہیں عالمی سطح کی کھیلیں یہاں پر نہیں کرائی جا سکتیں، کوئی ٹیم یا کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔ اس تناظر میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس معاملہ پر اتنی تاخیر نہیں کرنا چاہیے تھی بلکہ پہلے دن ہی اعلان کر دینا اور اس پر قائم رہنا چاہیے تھا۔ فائنل کرانے میں اصل مسئلہ تو سکیورٹی کا تھا یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا تھا اور وہ اس کی اہل بھی تھی۔ قوم کو خوامخواہ 3 دن تک تذبذب میں رکھا گیا۔ عمران خان کو اس کی مخالفت کرنے کے بجائے خود اس کےلئے کوشش کرنا چاہیے کیونکہ ان کے تو دنیا بھر میںکرکٹ کے بڑے اداروں کے سربراہوں سے ذاتی تعلقات رہے ہیں۔ کرکٹ کے معاملہ پر ہی سیاسی جماعتوں میں مکمل اعتماد نظر آتا تو بڑا اچھا تھا۔ اب بھی عمران خان کو سیاسی مخالفت بالائے طاق رکھ کر کرکٹ کے معاملہ پر سب میں اتفاق پیدا کرنا چاہیے کیونکہ یہ صرف کرکٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے سافٹ امیج کا ہے جسے ہمیں دنیا میں ثابت کرنا ہے۔ سینئر صحافی نے تاجر طبقہ میں پھیلائے جانے والے پٹھانوں بارے پمفلٹس بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان ہمارے بھائی، دوست اور ساتھی ہیں جن کی ملک کےلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ پمفلٹس کا معاملہ ایک سازش لگتا ہے۔ پنجابی اور پٹھان کے درمیان محبت اور رواداری کے بجائے نفرت کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کوئی حکومت ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتی، اگر حکومت کو ایسا کرنے کی ضرورت ہوتی تو سرکاری سطح پر اعلان کیا جاتا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک ذہین سیاسی رہنما اور انتظامی ماہر ہیں وہ یقیناً ان پمفلٹس کا نوٹس لینگے۔ رانا ثناءکا بھی فرض ہے کہ اس معاملے کو فوری دیکھیں۔ تاجر رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں اور اگر کوئی تاجر تنظیم اپنے طور پر ایسا کر رہی ہے تو اسے فوری روکیں۔ پاک فوج میں پنجابیوں کے بعد سب سے بڑی تعداد پٹھانوں کی ہے۔ قیام پاکستان کے وقت صوبہ سرحد میں کانگریس حکومت تھی جس کے تمام تر دباﺅ کے باوجود ریفرنڈم میں پٹھان بھائیوں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ پٹھانوں کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ افغانستان سے ا گر دہشتگرد یہاں آ کر دہشتگردی کرتے اور واپس بھاگ جاتے ہیں تو اس کےلئے یہاں کے پٹھانوں کو تو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پنجابی، پٹھان، سندھی اور بلوچی سب پاکستانی ہیں اور ایک ہیں اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کےلئے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ پر بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے تاہم سب سے زیادہ ذمہ داری ہمارے باشعور اور بہادر شہریوں پر آتی ہے۔ شہری اگر طے کر لیں اور اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں تو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آ سکتا۔ عوام کی مکمل شمولیت کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ سینئر تجزیہ کار نے فیصل آباد میں فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے والے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطرناک رجحان پہلے صرف کراچی میں تھا۔ اب پنجاب میں بھی اس کے اثرات پھیلتے نظر آتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنا انتہائی مذموم حرکت ہے۔ لیگی قیادت اس واقعہ کا سخت نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے دونوں فریقوں نے جلد بازی سے کام لیا۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر سپریم کورٹ سے وزیراعظم کےخلاف فیصلہ آ جاتا ہے یا فیصلہ کے ان کے عہدے پر اثرات ہوتے ہیں تو پھر قبل از وقت الیکشن ہو سکتے ہیں، اسی باعث ایک انتخابی فضا قائم ہو چکی ہے اور سیاسی رہنما ادھر ادھر بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ کراچی میں موجودہ صورتحال میں متحدہ تو 3 حصوں میں منقسم ہے جس کے با عث الیکشن میں پیپلز پارٹی شہر سے ماضی کی نسبت زیادہ نشستیں لے سکتی ہے۔ عرفان اللہ مروت بھی شاید اسی سوچ کے تحت کہ پی پی کا ٹکٹ کامیابی میں کردار ادا کر سکتا ہے آصف زرداری سے ملے ہونگے۔ عرفان اللہ کی اسی ملاقات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ارکان ناخوش تھے اور ان کو زبان محترمہ بختاور اور آصفہ نے دیدی۔ گھر سے ہی مخالفت شروع ہونے کے باعث آصف زرداری عرفان اللہ کو پارٹی میں شامل نہ کرسکے۔

کرنسی سمگلنگ کیس, ایان علی کی سزا بارے فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(صباح نیوز) اپیلیٹ کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر ماڈل ایان علی کی 5 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔پیر کو جسٹس ملک منظور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ڈالر گرل ماڈل ایان علی کی جرمانے کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت کی لیکن ماڈل ایان علی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کو اب کیس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اور وہ مسلسل غیر حاضری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عدالت نے ایان علی کے خلاف 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمہ کی جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اس وقت بیرون ملک جاچکی ہیں اور انہوں نے کسٹم کورٹ کی جانب سے 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

ایران کا میزائل تجربہ

ہرا (ویب ڈیسک) ایران کی بحری افواج نے خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران ‘نصر’ اور ‘دہلاویا’ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے جدید بحری کروز میزائل نصر کو ‘ولایت 95’ نیول مشقوں کے دوران ملک کے جنوبی پانیوں کی جانب داٖغا گیا۔ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کے مطابق نصر میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔ایران کے ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیزر سے چلنے والے ‘دہلاویا’ میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔خیال رہے کہ 2012 میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق دہلاویا میزائل روس کے اینٹی ٹینک میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا تھا۔