پاکستانی ٹیم ایک لاکھ ڈالر سے محروم …. کلین سویپ سے دو مزید گہرے زخم

سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوگئی جس کے باعث پاکستان ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو جہاں سیریز میں کلین سوئپ کرکے پے درپے ناکامیوں سے چھلنی کیا وہیں دو گہرے زخم اور بھی دیے۔پاکستان کو سیریز میں ناکامی پر نہ صرف آئی سی سی کی چوتھی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑ گئے بلکہ یکم اپریل تک ٹاپ فور میں نہ رہنے پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم کردیا۔ اس وقت بھارت بدستور ٹیسٹ ورلڈ نمبرایک پوزیشن پرموجود ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے بعد ددرجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔جنوبی افریقا تیسرے اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش سے دوچار قومی ٹیم کا حیرت انگیز ریکارڈ

سڈنی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے لگاتار پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر مسلسل چھٹی شکست بھی اپنے نام کر لی۔ جیت کی آس لیے آسٹریلیا جانے والی مصباح الحق الیون نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد کینگروز کے دیس میں بھی ناکامیوں کے گرداب سے نہ نکل سکی اور آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ یہ پاکستان کی ٹیسٹ میچوں میں لگاتار چھٹی شکست ہے جہاں پہلے پاکستان کو کبھی بھی مسلسل اتنے ٹیسٹ میچوں میں شکست نہیں ہوئی۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ سے کلین سوئپ ہوا اور پھر آسٹریلیا نے بھی اپنے پڑوسی ملک کی پیروی کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر 3-0 سے ہاتھ صاف کیا۔ اس سے قبل 1999-2000 میں پاکستان کو مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں شکست ہوئی تھی جو سب سے بدترین ریکارڈ تھا جب آسٹریلیا سے تین اور سری لنکا سے دو میچوں میں ہارنا پڑا تھا۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں لگاتار 12ویں ٹیسٹ میچ میں شکست اور چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ ہے۔ اس سے قبل 1999-2000 میں وسیم اکرم، 05-2004 میں انضمام الحق، 10-2009 میں محمد یوسف اور اب چھ سال بعد مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں کلین سوئپ ہوا۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں بارہ سیریز کھیلیں جس میں سے تین سیریز ڈرا ہوئیں اور نو ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گزشتہ آٹھ سیریز میں آسٹریلیا نے اپنے دیس میں پاکستان کو مسلسل شکست دیتے ہوئے اپنی سرزمین پر آو¿ٹ کلاس کر دیا ۔

ہریتھک روشن کی نئی فلم میں انوکھا کردار شائقین دہنگ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ ہرکام کی قابلیت رکھتے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم “کابل” کے ایک گانے کی لاو¿نچنگ کی تقریب کے موقع پرکہا کہ میں وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں اورمیں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کی یہ ہی سوچ ہونی چاہیئے۔ ہریتھک روشن نے کہا کہ اگر آپ کو خود پریقین نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے قابل ہیں۔اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم “کابل” کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم میرے لیے بہت چیلنجنگ ہے، اس فلم میں ایسا کردار ہے جس کے لیے مجھے زیادہ سے زیادہ وقت اور محنت کرنی تھی، بطور اداکار مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ایک نابینا شخص کا کردارکرنا بہت مشکل ہے جب کہ خاص طور پرکردار کے لیے اپنے تاثرات کا ڈھالنا بہت اہم ہے

مریم نواز کا ٹویٹ ….سب کو خوموش کروادیا

لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تین نسلیں احتساب کے لیے پیش کرنے کے لیے شیر کا دل چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ کسی اور سیاسی خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا، غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے شریف خاندان کی طرح اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

بھارت کا مکرو چہرہ….عامر خان ایک دفعہ پھر حقیقت سامنے لے آئے

ممبئی(ویب ڈیسک) ”دنگل“ کی کامیابی پر خوش عامر خان اس وقت سخت رنجیدہ ہو گئے جب انہوں نے ”سیتہ میو جیتے واٹر کپ“ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلور میں جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، ہم سب دکھی ہیں اور جب ہمارے ملک میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے اور ایسے واقعات پر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔عامر خان نے کہا کہ ہر ریاستی حکومت کو ایسے واقعات روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ 51 سالہ اداکار نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قانون مضبوط بنایا جائے اور وہ تیزی سے کام کرے تاکہ ایک مثال قائم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ امریکہ میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تب دو تین ماہ میں مجرم شخص کو سزا دے دی جاتی ہے اور معاملے کو نمٹا دیا جاتا ہے، اگر ہمارے ہاں بھی ایسا ہی ہوا، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجرم کو سزا دیا جانا ضروری ہے تاکہ ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔

دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان، اوم پوری کی دلی خواہش پوری نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے، اوم پوری نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس ۔سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سلمان خان نے اوم پوری کی بگ باس سیزن 10 میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کرلیا تھا، لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار اوم ۔پوری کو مزید مہلت نہ دی۔دوسری جانب سلو میاں کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں اوم پوری اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹیوب لائٹ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔

کنگ خان کا انوکھا تحفہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اکثروبیشتراپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ نظرآتے ہیں اوراب اداکارنے ابرام کو اپنے فارم ہاو¿س پر ایک “ٹری ہاو¿س” بنا کردیا ہے۔ شا ہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی بیٹے کے لیے تیارکیا جانے والے “ٹری ہاو¿س” کی تصوریں شئیرکی ہیں۔گوری خان نے لکھا کہ ابرام کے لیے خوبصورت سا “ٹری ہاو¿س” ڈیزائنرسابوسرل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ تصویروں میں ابرام کو بھی اپنے ٹری ہاو¿س میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ دو کچھ لو کی پالیسی ختم ….حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے متعلق آج رات آرڈیننس جاری کیاجائےگا، آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانی کیخلاف سخت سزاکونافذالعمل کیاجائیگا، پیر کو آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا،قومی احتساب بیوروکے1999آرڈیننس میں تبدیلی کی جائےگی، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام قومی مسائل پرسیاسی جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں،سپریم کورٹ نے پلی بارگین سے متعلق حکومت کاموقف مانگاتھا،حکومت نے بدعنوانی سے متعلق سزاو¿ں کومزیدسخت کرنےکی تجویزدی، کرپشن میں ملوث سرکاری عہدےدارکوتاحیات نااہل کرنےکی سفارش کی۔

پی پی کو بڑا دھچکہ ….اہم رہنما ءکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جبکہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس کیوجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی پی رہنما جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں اس لئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ شرجیل میمن اور دیگر پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اب شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع نہیں کی ہے۔اس سے قبل ہائیکورٹ نے 26 دسمبر 2016 تک شرجیل میمن کو ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مریم نواز منروا کی مالکن

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت میں تمام ثبوت پیش کردئیے گئے ہیں جس سےثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز منروا کی بینیفشل مالک اور وزیر اعظم نواز شریف کی فرنٹ مین ہیں، چیئر مین نیب نے شریف فیملی کو بچانے کے لیے کردار ادا کیا اس لیے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بینچ نیب چیئرمین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجے،مریم نواز کی تمام ٹرانزیکشنز نواز شریف کے ارد گرد گھومتی ہیں، حسین نواز نے وزیراعظم کو 74کروڑ روپے تحفے کے طور پر دئیے جن پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،عدالت نے کہا کہ وہ سچ تک جانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی، اگر لندن فلیٹ شریف خاندان کی ملکیت نہیں تھے تو برطانیہ کی عدالت نے انہیں یکجا کیوں کیا؟،کیس میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا، امید ہے آئندہ ہفتے تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔ وہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دیئے ہیں، عدالت نے کہا کہ وہ سچ تک جانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں بنیادی طور پر 3 نکات پر دلائل ہوئے ہیں، ہمارے وکیل نے عدالت میں دلائل دئیے ہیں کہ بتایا جائے کہ بچوں نے کروڑوں پاو¿نڈز کے کاروبار کیسے شروع کئے، حسن نواز کا اربوں روپے کا کاروبار کیسے شروع ہوا حالانکہ وہ خود کہتے ہیں کہ تب وہ طالب علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نکتہ مریم نوازکی نیلسن اورنیسکول کی بینیفشری کا تھا، دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مریم نواز منروا کی بینیفشل آنر ہیں جو نیلسن اور نیسکول کی مالک ہیں اور لندن فلیٹس کی بھی مالک ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 2011میں وزیراعظم نے مریم نواز کو چا ر کروڑ روپے دئیے ، 2012میں پانچ کروڑ روپے تحفے میں دئیے ،2013میں تین کروڑ روپے دئیے جبکہ حسن نواز نے مریم نواز کو دو کروڑ سے زائد کا قرضہ دیا جس سے ثابت ہوا کہ مریم خود کفیل نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری ٹرانزیکشن نواز شریف کے اردگرد گھومتی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ منروا کے پیسے نواز شریف کے تھے اور مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی بے نامی ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے لودھراں ٹرےن کے المناک حادثے مےںقےمتی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزےر رےلوے محکمے پر توجہ دےنے کی بجائے پانامہ چور وں کے تحفظ پر مامور ہےں ، تےن سالوں مےں پانچ سو سے زائد ٹرےنوں کے حادثے پےش آچکے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ رےلوے نے اپنی نااہلی ،ناکامی اور بے حسی کے تمام سابقہ رےکارڈ توڑ دےے ہےں ِ،تمام حادثات کے ذمہ دار خواجہ سعد رفےق ہےں ، زخموں کی زندگیوں کو بچانے اور انہےں علاج کی بہتر سہولتےں فراہم کی جا ئےں۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ناکام منصوبوں کی طویل فہرست نواز لیگ کی گورننس کا اصل چہرہ اور حقیقت عیاں کرنے کےلئے کافی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سستی روٹی ، نندی پور ،صاف پانی اور پارکنگ کمپنی کی ناکامیوں کو تسلیم کر کے مستعفیٰ ہوں اور ایسی پنجاب سپیڈ سے عوام باز آئے جو ناکامیوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے سرکاری اداروں کو عام آدمی کےلئے بے فائدہ بنا دیا گیا ہے کرپشن ، نا اہلی اور اقرباءپروری سے تمام محکمے تباہی کی منظر کشی کر رہے ہیں