Tag Archives: amir-khan

فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کے معاملے پر کمال رشید اور عامر خان کے درمیان تنازع

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے متنازع اداکار کمال رشید خان عرف  کے آر کے اور بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے درمیان تنازعات سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خود ساختہ تجزیہ نگار کمال رشید خان نے عامر خان کی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منفی ریمارکس لکھے جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تاہم کے آر کے نے اس کا الزام عامر خان پر لگادیا۔عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار 19 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جب کہ کمال رشید خان نے ایک روز قبل ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے تجزیہ جاری کیا۔ رپورٹس کے مطابق کمال رشید نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا کلائمکس افشاء کردیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کیا۔کمال رشید خان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ اس لیے معطل کیا کیوں کہ انہوں نے  فلم کے حوالے سے منفی ریمارکس دیے اور وہ ٹوئٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ کمال خان نے کہا کہ اگر ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا تو وہ دوبارہ کبھی ٹوئٹر پر اکاؤنٹ نہیں بنائیں گے اور اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے اپنے چار سال اور بہت سارا پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر 60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے لہٰذا میں ٹوئٹر کے خلاف عدالت جاؤں گا اور دعویٰ کروں گا کہ میں نے اب تک جتنا وقت اور پیسہ ٹوئٹر پر خرچ کیا ہے وہ مجھے بطور ہرجانہ واپس کیا جائے۔

کمال رشید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ٹوئٹر محض اس لیے ان کا اکاؤنٹ معطل کررہا ہے کہ عامر خان انہیں ٹوئٹر پر نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ حیرت انگیز بات ہے اور اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ ٹوئٹر کے اصل مالک عامر خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو گالی یا دھمکی نہیں دی اس لیے ٹوئٹر کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرا اکاؤنٹ معطل کرے، ایسا کرنے سے قبل انہوں نے مجھے کوئی وارننگ نہیں دی یعنی ٹوئٹر چاہتا ہے کہ صرف عامر خان اسے استعمال کریں۔

عامر خان نے پاکستان میں اپنی فلم ریلیز کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل سینسر بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی ، بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سینسر بورڈ فلم میں سے بھارتی ترنگا اور ترانہ ہٹانا چاہتا تھا جس کی وجہ سے عامر خان نے یہ فلم پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز نے عامر خان سے رابطہ کر کے فلم کی ریلیز سے متعلق معاملات طے کیے، عامر خان سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جب یہ فلم سینسر بورڈ کو پیش کی تو بورڈ نے فلم کے آخر میں لہرانے والا بھارتی پرچم اور فلم کی ہیروئن گیتا پھوگاٹ کے گولڈ میڈل جیتنے پر بجنے والا بھارتی ترانہ فلم سے ایڈٹ کرنے کی شرط رکھی،عامر خان نے سینسر بورڈ کی شرط نہ مانی اور فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے ہی انکار کردیا۔ اس سارے معاملے پر عامر خان نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم ان کے ترجمان نے سارے واقعے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان انڈین فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑی مارکیٹ ہے اور فلم کے انکار کے بعد پروڈیوسر کو سو سے ایک سو بیس ملین تک نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے

باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نثرادبرطانوی باکسر کی مبینہ طور پر ایک مخرب الاخلاق ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں، ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان شدید لفظی گولہ باری تھمی ہی تھی کہ اب ایک وڈیو منظرعام پر آگئی ہے،یہ وڈیو امریکا کی مخرب الاخلاق ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں مبینہ طور پر باکسر عامر خان اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دکھائے گئے ہیں جب کہ وڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کے چند ہی ہفتوں بعد کی ہے اور ایسی مزید 3 ویڈیوز ہیں جس کی نیلامی کے لیے بولی لگائی جارہی ہے۔دوسری جانب عامر خان کی جانب سے اس وڈیو کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی جب کہ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو عامر خان کی ذاتی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال سکتی ہیں کیونکہ اس وقت وہ کئی مسائل کا شکار ہیں۔

بھارت کا مکرو چہرہ….عامر خان ایک دفعہ پھر حقیقت سامنے لے آئے

ممبئی(ویب ڈیسک) ”دنگل“ کی کامیابی پر خوش عامر خان اس وقت سخت رنجیدہ ہو گئے جب انہوں نے ”سیتہ میو جیتے واٹر کپ“ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلور میں جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، ہم سب دکھی ہیں اور جب ہمارے ملک میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے اور ایسے واقعات پر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔عامر خان نے کہا کہ ہر ریاستی حکومت کو ایسے واقعات روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ 51 سالہ اداکار نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قانون مضبوط بنایا جائے اور وہ تیزی سے کام کرے تاکہ ایک مثال قائم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ امریکہ میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تب دو تین ماہ میں مجرم شخص کو سزا دے دی جاتی ہے اور معاملے کو نمٹا دیا جاتا ہے، اگر ہمارے ہاں بھی ایسا ہی ہوا، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجرم کو سزا دیا جانا ضروری ہے تاکہ ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔

عامر خان نے جسمانی تبدیلی کا راز بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے جسمانی تبدیلی کا راز بتا دیا ،تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کا استعمال کم کریں ۔ رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم دنگل اور اس کیلئے ان کی حیرت انگیز جسمانی تبدیلی ہے۔انہوں نے پہلے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھایا اور حیران کن طور پر بہت جلد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرلیا جس کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی۔تاہم اس ویڈیو کے بعد فٹنس ماہرین نے کہا تھا کہ ایسا اتنی جلد ہونا ناممکن ہے اور الزام عائد کیا تھا کہ عامر خان نے اس کے لیے سیٹرائیڈز یا کسی اور جز کا استعمال کیا ہے۔تاہم اب عامر خان نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔عامر خان نے کہا ‘ میں نے کسی قسم کے اجزااستعمال نہیں کیے، میرے خیال میں میرے وزن میں کمی کی شرح اچھی تھی یعنی ایک ہفتے میں ایک پونڈ، اگر آپ زیادہ تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کا کم استعمال کریں۔انہوں نے جسمانی وزن میں کمی کا راز بھی بیان کیا ‘ اگر آپ روزانہ 500 کیلوریز کا کم استعمال کریں تو ایک ہفتے میں ایک پونڈ وزن کم ہوتا ہے، اگر روزانہ ایک ہزار کم کیلوریز جسم کا حصہ بنے تو ہفتے میں دو پونڈ وزن کم ہوگا، اور اسے سب سے تیز شرح تصور کیا جاتا ہے’۔ ان کا کہنا تھا ‘ جب میں نے وزن میں کمی لانا شروع کی تو شروع کے تین ہفتوں میں ہر ہفتے چار پونڈ وزن کم ہوا، جس کے بعد میں نے اس کی رفتار دو پونڈ فی ہفتہ تک پہنچائی، میں نے یہ بیس ہفتے تک کیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پی کے’ فوری بعد وہ دو سال تک ویٹ ٹریننگ کرتے رہے تھے۔خیال رہے کہ عامر خان کی فلم دنگل 23 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے جو کہ مسٹر پرفیکٹ کی دو سال میں پہلی فلم ہے۔

عامر خان کی دنگل کے بعد نئی فلم منظر عام پر

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان جب بھی کوئی فلم کرتے ہیں تو وہ باکس آفس پر دھوم مچادیتی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے ان کی شاندار اداکاری کے باعث ان کی فلموں کا خا صا انتظار بھی کیا جاتا ہے تاہم اب اداکار کی اگلی فلم کا نام بھی منظرعام پر آگیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وقت میں ایک فلم میں کام کرنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج کل اپنی نئی ا آنےوالی فلم “دنگل” کی پروموشن میں مصروف ہیں جورواں ماہ ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب اداکار کی نئی فلم کا نام بھی منظرعام پر آگیا ہے۔اداکارعامرخان بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر مبنی بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگےجب کہ فلم کے ہدایت کارمہیش متھائی کی جانب سے فلم کا نام “سارے جہاں سے اچھا” رکھا گیا ہے۔1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے جب خلانورد راکیش شرما سے ان کے خلا کے سفرکے بارے میں پوچھا تھا توانہوں نے “سارے جہاں سے اچھا” الفاظ کہے تھے جس کی مناسبت سے ہی فلم کا نام خلا نورد راکیش شرما کے بجائے “سارے جہاں سے اچھا” رکھا گیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اہلیہ نے سسرالیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں ان پر تشدد کیا جاتا ہے جب کہ مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا گیا۔باکسر عامر خان کی اہلیہ فر یال مخدوم روایتی بہو ثابت ہوئیں۔ ساس سے جھگڑے کا ڈھنڈورا پوری دنیا میں پیٹ ڈالا۔ سنیپ چیٹ پر دل کی تمام بھڑاس نکال دی۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ نے ساس اور نند سے لڑائی کا قصہ پوری دنیا کو سنا دیا۔ سنیپ چیٹ پر فر یال مخدوم کا کہنا تھا کہ اگر بہو کو برا بھلا ہی کہنا ہوتا ہے تو بیٹے کی شادی ہی نہ کریں۔فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ میرا شوہر امیر آدمی ہے لیکن اس کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگا سکتی، میں فیشن شوز میں ریمپ پر واک کر کے پیسے کماتی ہوں لیکن اس کے باوجود سسرال والے برا سلوک کرتے ہیں، میری نند میری کامیابی اور خوشی سے جلتی ہے اورعامر خان کی غیر موجودگی میں مجھ پر تشدد بھی کرتی ہے، سسرال والوں نے مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا ہے۔واضح رہے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور فریال کی شادی 31 مئی 2013 کو ہوئی تھی۔

مسٹر پر فیکٹ بے چین

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ گارم پرکرتے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم “دنگل” کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے جب کہ مجھے بھی اداکارکی فلمیں پروموٹ کرنا پسند ہے لیکن میں اپنی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہوں۔فلم نگری میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کے شو بگ باس میں اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے لیکن مداحوں کے لیے بری خبریہ ہے کہ اداکارعامرخان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی پروموشن کسی بھی قسم کے ٹی وی شو پر نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ میں پہلوان کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم اگلے ماہ دسمبرکو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

عامر خان کا فلموں میں کام کرنے سے انکار

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکار عامر خان نے ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم سکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔ اگر کسی اچھی سکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تو اس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرور سوچیں گے۔ واضح رہے کہ عامر خان اپنی آنے والی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔