تازہ تر ین

سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 1 سے 4 تک کے امیدواروں کو دو ہفتوں میں نوکری دینے کا حکم صادر کر دیا

سندھ ہائی کورٹ  نے گریڈ 1 سے 4 تک کے امیدواروں کو دو ہفتوں میں نوکری دینے کا حکم صادر کر دیا۔

 

غلام محمد مہر میڈیکل کالج سمیت مختلف محکموں میں بھرتیوں سے متعلق توہین عدالت  کی درخواستوں کی سماعت کی۔

 

جسٹس امجد علی بوہیو اور جسٹس علی حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ نے  ڈی آر سی لسٹ کے مطابق امیدواروں سے  فوری جوائننگ لینے کا حکم دیا۔

 

ڈی سی سکھر نادر خان اور متعلقہ محکموں کے افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

 

ہاسئی کورٹ سے رجوع کرنے والے بعض امیدواروں نے شکایت کی تھی کہ  آفر آرڈر ک جاری ہوئے تھے، انہوں نے جوائننگ رپورٹ دی تو ان سے جوائننگ نہیں لی گئی۔

 

عدالت  نے متعلقہ افسروں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور غیر تسلی بخش جواب پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

 

سندھ کی عدالتِ عالیہ نے  ٹیچنگ سول ہسپتال، ایگریکلچر، لائیو سٹاک اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سیلیکٹ کئے جا چکے امیدواروں سے  فوری جوائننگ  لینے کا حکم دیا۔

 

عدالت نے اس حکم پر  عملدرآمد  کے بعد رپورٹ بھی طلب کر لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain