Yearly Archives: 2017
افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے
وزیر قانون زاہد حامد نے بل پیش کیا
نیب کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
آپریشن ردلفساد کامیابی سے جاری
ka

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ باﺅلنگ ٹیسٹ ،،فیصلہ ہو گیا
لاہور (خبریں ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔ محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ملتان سلطان کے ڈائریکٹر فار کرکٹ وسیم اکرم نے عمران نذیر کی تمام اُمیدیں پر پانی پھیر دیا
لاہور (ویب ڈسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کا اعلان ہوا تو کرکٹ شائقین کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا لیکن جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ دھواں دار بلے بازی سے شہرت پانے والے عمران نذیر بھی اس ٹیم میں ہوں گے تو شائقین خوشی سے پاگل ہو گئے۔12 نومبر کو شائقین کرکٹ کی تمام خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ملتان سلطانز کے سکواڈ میں عمران نذیر شامل نہیں ہیں حالانکہ عمران نذیر نے خود یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔شائقین کرکٹ کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر فار کرکٹ وسیم اکرم بالآخر میدان میں آ گئے ہیں اور عمران نذیر کو منتخب نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا اور آپ بے اختیار یہ کہیں گے کہ ایک موقع تو ملنا چاہئے تھا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کیلئے عمران نذیر کو منتخب کرنا ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹی 20 میچ کھیل رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کے مطابق وسیم اکرم کی جانب سے بتائی جانے والی وجہ کافی حد تک درست ہے مگر ماضی کے سٹار کھلاڑی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے تھا اور ابھی تو پی ایس ایل شروع ہونے میں تین سے چار مہینے باقی ہیں، اس سارے عرصے میں انہیں اچھی طرح تیار کیا جا سکتا تھا۔

قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2017 متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد(ویب ڈسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور، الیکشن ترمیمی بل وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کیا گیا اور جس کے بعد واضح اکثریت کے ساتھ بل منظور کیا گیاہے۔اس سے قبل وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ دو حج اور کئی عمرے کرچکے ہیں اور ختم نبوت پر ان کا خاندان بھی قربان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ اتفاق ہوا کہ 7سی اور 7 بی کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔زاہد حامد نے کہا کہ2002 کے انتخابات سے قبل حکومت نے الیکشن آرڈر نافذ کیا۔ختم نبوت پر صفائی دینے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو گھر گھر جاکر صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ختم نبوت پر ہمیں اتنا یقین ہے جتنا دیگر مسلمانوں کو ہے جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات اسمبلی میں رکھی جائیں بتایا جائے غلطی کہاں اور کس سے ہوئی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی نے وزیر قانون زاہد حامد سے نہیں کہا کہ اپنی صفائی میں بیان دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ نے بھی نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

آخر کا ر وہی ہو گیا جس کا ڈر تھا،اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے بارے سب سے بڑی خبر نے کھلبلی مچا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کردی۔احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت میں مسلسل غیر حاضری پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی ہے جس کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔