اسلام آباد ہائی کورٹ کا مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم ،دینی جماعتیں بھی ڈٹ گئیں ،اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت کی شقوں میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی سماعت کی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ جب عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں، چیف جسٹس کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ان پر معافی مانگیں، نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو بھی وہ غلط ہوتا ہے۔سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے مذہبی جماعت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ لوگ قانون کی پابندی کریں، آپ کی پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے مشروط ہوگی۔ عدالت نے مذہبی جماعتوں کو فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم کریں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوں، دھرنے سے بچے، بوڑھے، ملازمین اور طالب علم سب متاثرہو رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔دوسری طرف مذہبی جماعتوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ نیکی کے کام کو اگر غلط انداز سے کیا جائے تو یہ عمل بھی غلط ہی ہو گا۔فیض آباد پر دھرنا دینے والی جماعتوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ان جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور جب تک وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے سیاسی اور دینی جماعت لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی۔

وزیر اعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات ،اہم ترین معاملہ پر اہم پیش رفت

اسلام آباد(ویب ڈسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری مشکلات کا شکار ہیں، اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکالیف سے دوچار کرنیکی ہرگزاجازت نہیں دی جانی چاہیے ، حکومت اس مسئلے کے جلد از حل کے لئے فوری اقدامات کرے جب کہ موٹر وے پر میٹرو اسٹیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کو تیز ہونا چاہیئے۔

افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحدپار دہشت گردی جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی کمانڈر کے درمیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ جنرل جوزف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔

انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں جگہ پکی کر لی

کوالالمپور: پاکستان نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو شکست دی۔سیمی فائنل میچ میں بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 274رنز اسکور کیے ،تاہم جوابی اننگز میں پاکستان نے 39 اوورز میں 5 وکٹ پر 199 رنز بنائے اور ڈک ورتھ لوئیس میٹھڈ کے ذریعے میچ کا فاتح قرار پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔

سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ، شاہی فرمان جاری

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نبی آخر الزماں کے یوم پیدائش12ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں 30نومبر بروز جمعرات 143ھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اس روز سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔شاہی فرمان کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اس روز پورے ملک میںجشن منایا جائے کیونکہ اس موقع پر خوشیاں منانا ہماری محبت کا اظہار ہے اور یہ روایات ہمیں وراثت میں ملی ہیں کیونکہ جشن میلاد النبی کے موقع پر کئی مسلمممالک میں تعطیل ہوتی ہیں اور مسلمان ایک دوسرے کو مبارکبا دیتے ہیں اور کئی مسلمان اس دن شکرانے کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں۔اس لئے سعودی عرب میں یہ روایات قائم کی جارہی ہیں۔

موٹو ہوجائیں تیار ، بھوک کنٹرول کرنے والے نئے ہارمون نے دھوم مچادی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)ماہرین نے بھوک لگنے یا نہ لگنے میں ایک ہارمون کا اہم کردار دریافت کیا ہے جس کا طریقہ کار سمجھ کر موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔ نیچر میڈیسن کی حالیہ اشاعت میں شامل ایک نئی تحقیق کے مطابق ”ایسپروسن“ نامی ہارمون دماغ میں بھوک کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اسے قابو کرکے موٹاپے اور دیگر امراض کا علاج کیاجاسکتا ہے، سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے، دوسری جانب کھانا نہ کھانے والے افراد میں اس سے بھوک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

ن لیگ میں بغاوت ،95ارکان قومی اسمبلی باغی ،کیا ہونیوالا ہے؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلوا رہے‘ کیا ن لیگ کے ارکان اسمبلی آپ کے کنٹرول سے باہر ہیں‘ جلد از جلد اپنے ارکان اسمبلی کو راضی کر کے بھرپور پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بلوایا جائے۔ شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے اہم حکومتی اور پارٹی ذمہ داران کی سخت سرزنش کی ہے کہ میرے لندن سے پیغام کے بعد پاکستان آنے پر اب تک کیوں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہیں بلوایا گیا۔ 2نومبر‘ پھر 3نومبر اور اس کے بعد 7نومبر‘ ان 3تاریخوں پر بھی آپ اپنے ارکان کو اکٹھا نہیں کر سکے‘ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ ہونے سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک موجود ہے اور اس کی پارٹی پوزیشن خراب ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے باقاعدہ حکومتی اور پارٹی ذمہ داران سے جب یہ پوچھا کہ مجھے کھل کر بتائیں کیوں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہیں بلوایا جا رہا تو اس پر اہم ذمہ داران نے کہا کہ بہت سے ارکان اسمبلی ملک میں نہیں ہیں اور بہت سے مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ رہے جس پر نوازشریف نے سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سب علم ہے کہ آپ لوگ صرف وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اس میٹنگ میں بیٹھی ہوئی اہم سیاسی شخصیت جو مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل شپ کے امیدوار ہیں کو کہا کہ آپ نے جلد از جلد اپنے ارکان اسمبلی کو اکٹھا کر کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلوانا ہے‘ ایک بھی رکن اسمبلی کم نہیں ہونا چاہئے۔ اگرآپ لوگ اپنی گنتی پوری نہیں کر سکتے تو اسمبلی میں بل کس طرح منظور کرائیں گے اور آئندہ الیکشن میں کس طرح الیکشن جیتیں گے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے سخت سرزنش کے بعد آئندہ چند روز میں ن لیگ نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ناراض ارکان کو منانے کیلئے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ سی ایم آفس بنانا بہت ہی شرمناک بات ہے، مجھے سی ایم پنجاب پر بہت مایوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ شہباز شریف نے جاتی عمرہ کو سی ایم کا کیمپ آفس کیوں بنایا؟ کیمپ آفس کا خرچ بھی غریب عوام ہی ادا کریں گے ان کا کھانا پینا ریاست مکے ذمہ چلا جائے گا جو بہت ہی افسوسناک ہے۔ پارٹی پہلے ہی بہت بدنام ہو رہی ہے، یہ انتہائی غیر ضروری اقدام ہے۔ سیف الرحمن نیب کا ملزم اور قطر کی ڈیل میں شامل ہے لیکن وہ وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھا ہوا ہے اس نے قطر میں اڑھائی ارب ڈالر کا معاہدہ کیا۔ سیف الرحمن، بینظیر اور آصف زرداری کے خلاف عدلیہ سے فیصلے کراتا رہا ہے لیکن آج تک اس کو کسی نے کسی کٹہرے میں لاکر کھڑا نہیں کیا۔ میاں صاحب مظلومیت کی داستان بن رہے ہیں، پوچھنے کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ظلم ہوا ہے۔ مان لیا کہ مشرف کے دور میں آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا لیکن ان کو اس کے بعد بہت رعایت دی گئی ہے۔ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے اس وقت 95 اراکین اسمبلی ن لیگ سے دوری اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ آپ کا سب کچھ تو لندن میں ہے۔ ہم نے یہاں پر ہی سیاست کرنی ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کے کیس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار پھنستے ہیں۔ نواز شریف کا غصہ سمجھ آ رہا ہے جتنی پیشیاں وہ احتساب عدالت میں بھگت چکے ہیں، اتنی مرتبہ تو وہ پارلیمنٹ میں بھی نہیں گئے۔ ان کی بٹی داماد کو عدالت میں جانا پڑتا ہے، اس پر ان کو غصہ ہے۔ نواز شریف کے لیے یہ بڑی تکلیف ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان کا وفاق میں بھی ان کی حکومت، وزیراعظم بھی ان کا ہے لیکن ان کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس طرح عام آدمی کو ملزم کی حیثیت سے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اس طرح نواز شریف کے ساتھ سلوک نہیں ہوتا لیکن وہ پھر بھی کہتے ہیں، مجھ سے انصاف نہیں ہو رہا۔

 

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ باﺅلنگ ٹیسٹ ،،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خبریں ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔ محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ، دشمن خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان مخالف مہم بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی سیاسی و عسکری قیادت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی مزید وسائل کی فراہمی پر اتفاق پر اتفاق کیا ہے جبکہ دشمن خفیہ اداروں کی پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور پاک بحریہ اور فضائیہ کےسربراہان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس حکام پر بھی حملوں کی مذمت کی گئیاجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔قومی سلامتی کمیٹی نے بلوچستان کی صورتحال پر بھی غور کیا اور صوبے میں افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے بہتری پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت کیلیے عمل درآمد یقینی بنانے کا طریقہ کار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی ترقی کےلیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بہترین افسروں کی تعیناتی پر عمل پیرا ہے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں شرپسندوں کی آمدورفت روکنے کیلیے سرحدی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے اتفاق کیا کہ پاکستان مختلف ملکوں سے دو طرفہ وعدوں کی پاسداری کرے گا۔سیکرٹری خارجہ نے کمٹی کو مشرق وسطی میں تیزی سے رونما ہوتے واقعات پر بھی بریفنگ دی اجلاس کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ مسلم امہ کے مفاد میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے اور مسلمان ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بناناہے اجلاس میں۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) زبیر محمود ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف فضائیہ کے سربراہ اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔