لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اتنے مہنگے الیکشن نہیں ہوئے جتنے گزشتہ دس برس سے ہو رہے ہیں۔ این اے 122 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے کے قریب خرچ کیے گئے تھے۔ اس الیکشن میں امیدواروں نے اپنی جیب سے مہم چلانے والوں کو موٹرسائیکل اور قیمتی گاڑیاں لیکر دیں۔ بعض جگہوں پر برادریوں کے بڑوں کو نقد رقم بھی دی گئی اور اس طرح صاف و شفاف الیکشن کے نام پر نوٹ لٹائے گئے۔ این اے 122 کے بعد اب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کی بیوی کلثوم نواز الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تیس سے زائد پارٹیاں اور آزاد امیدوار کھڑے ہیں۔ سب سے زیادہ خرچا مسلم لیگ ن کا ہو رہا ہے کیونکہ یہ الیکشن ان کیلئے زندگی اور موت بنا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار کو جتوانے کیلئے اس حلقے میں اب تک مبینہ طور پر پچاس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اب نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھلنے شروع ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن پر جو فنڈنگ لگائی جا رہی ہے یہ کسی عہدیدار کے اکاﺅنٹ سے نہیں دی جا رہی بلکہ ایک این جی اوز کے اکاﺅنٹ سے ادا کی جا رہی ہے۔ دوسری اشیاءمہم کے دوران استعمال ہونے والی مہنگی گاڑیوں کے کرائے، لوگوں تک رسائی اور ان کو مسلم لیگ ن سے توڑنے کے ریٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔ برادریوں کے بڑوں کو اپنی طرف لانے کے لیے بڑے بڑے لالچ کے ساتھ لاکھوں روپے دیئے جانے کی اطلاع بھی ملی ہیں۔ ایک سروے کرانے کیلئے پڑھی لکھی خواتین رکھی گئی ہیں۔ جن کو ماہانا پچاس ہزار سے ستر ہزار روپے تک دیئے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے 10کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔
Yearly Archives: 2017
مکی آرتھردیگر کوچنگ سٹاف کے ہمراہ آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئے
لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھردیگر کوچنگ سٹاف کے ہمراہ آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئے ۔مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف چھٹیاں منانے آسٹریلیا گئے ہوئے تھے ۔ کوچنگ سٹاف کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔k
خواہش ہے باکسنگ لیگ کا آغازلاہورسے ہو
لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کرائی جانے والی باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔باکسر عامر خان نے 4 ستمبر کو پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ سپر لیگ میں 8 شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔باکسر عام خان کے مطابق باکسنگ سپر لیگ کی ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی ہوگی جب کہ لیگ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔عامر خان نے داتا دربار پر حاضری بھی دی اور کہا کہ خاندانی مسائل کے بعد پاکستان ا?کر سکون محسوس کر رہا ہوں۔
سکواش میں کھویامقام جلدحاصل کرینگے
اسلام آباد (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کریں تو دنیا میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستانی ہیرو جا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں پاکستان نے کئی عرصہ تک حکمرانی کر رکھی ہے جس میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ، سکواش اور سنوکر وغیرہ شامل ہیں اور آہستہ آہستہ یہ اعزارت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنی اور آرگنائزر نے دلچسپی لینی چھوڑ دی، اگر کھلاڑی محنت کرتے تو کوئی شک نہیں کہ یہ اعزارت ہمارے پاس اب بھی ہوتے جن ملکوں نے کھیلوں میںہم سے سیکھا وہ ہم سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی یقین سے کہتا ہوںکہ اگر آرگنائزر نیک نیتی سے کام لیں اور کھلاڑی سخت محنت کریں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا میں کھویا ہو ا مقام دوبارہ حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی سہولیات بھی نہیں ہوتی تھیں جتنی اب کھلاڑی کو میسر ہیں اور آرگنائزر کو بھی چاہئے کہ کھلاڑیوں کےلئے اچھے کوچز مہیا کریں اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرےں، جان شیر خان نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے اور ہر کھلاڑی کے پاس موبائل سیٹ اور نیٹ کی سہولیات موجود ہوتی ہے وہ کھیل کے میدان میں کھیلنے کی بجائے زیادہ توجہ نیٹ پر دیتاہے۔ ہمارے دور میں یہ سہولیات موجود نہیں تھیں اور ہم چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح تربیتی کیمپس کے دوران صحیح تربیت دی جائے تو وہ بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں اور ہماری خواتین کھلاڑی کئی انٹر نیشنل سطح پر کرکٹ، سائیکلنگ، ویٹ لفٹنگ، پاور لفٹنگ، جوجٹسو، نیٹ بال، تھروبال اور اتھلیٹکس کے علاوہ کئی ایونٹس میں میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں اور ہمارے ہاں خواتین کو وہ سہولیات نہیں ملتی جو انٹرنیشنل سطح پر خواتین کھلاڑیوں کو ملتی ہیں جب تک ہم خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کریں گے تو ان پر رزلٹ کی توقع بھی نہیں کرنی چاہئے۔ سکواش کے حوالے سے انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئرسٹاف ، چیف ایئر مارشل سہیل امان کی ملک میں سکواش کے فروغ کےلئے خدمات قابل تعریف ہیں اور وہ انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کےلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی ملک میں کھیلوں نے نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے۔
بی اے ،بی ایس سی کے طالبعلموں کیلئے اہم ترین خبر .
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی بی اے‘ بی ایس سی 2017 پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانا کے نتائج کا اعلان آج کرے گی۔ اس سلسلے میں تقریب صبح 11.30 بجے نیوکیمپس کے الرازی ہال میں ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو پارٹ ٹو میں نمایاں اپوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر دو لاکھ 29 ہزار طلباءو طالبات نے امتحان دیا جس کے لئے 843 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔
لیگ سپنریاسرشاہ بھی کیریبین لیگ کا حصہ بن گئے
لاہور(نیوزایجنسیاں)کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے لیگ اسپنر یاسر شاہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔پاکستانی اسپنر کیریبیئن پریمیر لیگ کے پلے آف اور فائنلز مرحلے میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاو¿نٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی جوہانسبرگ جائنٹس کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان، کامران اکمل، شعیب ملک اور سہیل تنویر سمیت متعدد کھلاڑی کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یاسر شاہ نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا تھا تاہم وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔بعدازاں 2014 میں انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنی عمدہ باو¿لنگ سے جلد ہی دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا لیا اور وہ تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے باو¿لرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی کپتان متھالی کوبولڈتصویرشیئرکرنامہنگاپڑگیا
نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کافی بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔ میتھالی راج کا یہ عمل ان کے مداحوں کو بہت ناگوار گزرا اور انہوں نے تعریف کے بجائے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے میتھالی راج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”میم اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیجئے، لوگ آپ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں لیکن آپ کے اس طرح لباس کو نہیں۔“ایک اور مداح نے میتھالی راج کے لباس کے چناو¿ کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو ایسے لباس نہیں پہننے چاہئیں جب کہ ایک دوسرے صارف نے کہا کہ آپ کیوں اس طرح کی تصاویر آپ لوڈ کرتی ہیں، یہ اچھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ آپ سے اس طرح کی تصاویر کی امید نہیں تھی۔
صرف 10سیکنڈ میں کینسر کا پتہ چلانا انتہائی آسان
ٹیکساس(خصوصی رپورٹ)ماہرین نے صرف 10 سیکنڈز میں کینسر کا پتہ لگانے والا پین بنالینے کا دعوی کیا ہے ،یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے ماہرین کاکہنا ہے کہ ماس سپیک پین کی مدد سے انسانی خلیے پر پین کی نوک رکھی جائے گی اور پھر کمپیوٹر اسکرین پر دو الفاظ نارمل یا کینسرلکھا آجائے گا اور کینسر جیسے مرض کی بآسانی تشخیص ہوسکے گی ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ پین اگلے سال کے شروع میں ہی اسپتالوں میں لایا جائے گا۔
وزیرپانی وبجلی نے عوام کو وہ خبر سُنادی جس کا برسوں سے انتظار تھا
ڈان لیکس کیس میں اہم پیشرفت, دیکھئے بڑی خبر
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈان لیکس کے حوالے سے سابق پی آئی او راﺅ تحسین کی رٹ پٹیشن کی مزید سماعت ہوئی جس دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کرانے میں ناکام رہی اور کہاکہ اس معاملے پر جواب جمع کرانا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نہیں، وزارت داخلہ کا کام ہے، ہمارے پاس ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ نہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اگر آپ کے پاس انکوائری رپورٹ نہیں تو راﺅ تحسین کو چارج شیٹ کیسے کریں گے، محکمہ محکمہ مت کھیلیں وگرنہ عدالت تمام متعلقہ سیکرٹریوں کو طلب کرنے پر مجبور ہوگی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست کی گئی جس پر جسٹس عامر فاروق کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سات دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈان لیکس کے حوالے سے سابق پی آئی او راﺅ تحسین کی رٹ پیٹیشن کی مزید سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی راﺅ تحسین کی جانب سے سینئر قانون دان سینیٹر وسیم سجاد پیش ہوئے ادریس اشرف ایڈووکیٹ نے وسیم سجاد کی معاونت کی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کرانے میں ناکام رہی اور موقف اختیار کیا کہ جواب جمع کرانا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نہیں، وزارت داخلہ کا کام ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب ہمارے پاس ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ نہیں ۔اس پر عدالت نے استفسارکیاکہ اگر آپ کے پاس انکوائری رپورٹ نہیں تو راﺅ تحسین کو چارج شیٹ کیسے کریں گے؟ جسٹس عامر فاروق کے سوال پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب دیاگیا کہ راﺅ تحسین کو او ایس ڈی نہیں بنایا گیااس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ محکمہ مت کھیلیں وگرنہ عدالت تمام متعلقہ سیکرٹریوں کو طلب کرنے پر مجبور ہوگی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا راﺅ تحسین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواب دیا کہ راﺅ تحسین کے خلاف مقرر کیے گئے انکوائری افسر یونس ڈھاگہ نے انکوائری سے معذرت کرلی ہے۔ نئے انکوائری افسر کے لیے دوبارہ سمری بھجوائی جائے گی، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن قانون کے مطابق انکوائری راﺅ تحسین کو ترقی کے لیے زیرغور لانے سے نہیں روکتی ۔ اسٹیبلشمنٹ نے جواب میں کہاکہ ابھی ہائی پاورڈ بورڈ زیر غور نہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ راﺅ تحسین کا قصور ہے تو سزا دیں، انتقامی کارروائی کا نشانہ مت بنائیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست کی گئی جس پر جسٹس عامر فاروق کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سات دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت 14 ستمبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔