لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ نجی محافل میں شرکت کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے، لندن قیام کے دوران حدیبیہ پیپر ملز کیس پر بھی بات کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں، کوشش کریں گے کہ لندن قیام کے دوران اس پر تفصیلی بات چیت ہو۔ نواز شریف ایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں، نواز شریف کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ مریم نواز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا، پاکستان کو امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے آخری نیب ریفرنس سے بری ہوجانے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو ٹریلر چل رہا ہے تھوڑے دنوں میں آصف زرداری کی فلم بھی چلے گی۔
Yearly Archives: 2017
وسیم اکرم کی اہلیہ کا پاکستان بارے بیان،آپ بھی فخر محسوس کریں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ میں پاکستان سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ،وہ اپنے ٹویٹر اکانٹ پر اکثر اوقات ویڈیو لگا کر عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی درخواست کرتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کراچی میں گندگی کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور سب کو مل اسے ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کہا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک کرن احمد نامی صارف نے قومی ہیر و وسیم اکرم کے اہلیہ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہیں یقینا آپ شادی سے قبل پی ایچ ڈی کرنے والے طالبعلموں کو شوشیالوجی پڑھاتی رہی ہوں گی ۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکر م نے صارف کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنے کیلئے کسی پی ایچ ڈی ڈگری کی ضرورت ہے اگر تم مجھے پاکستانیوں سے الگ کرنا چاہتی ہو تو یہ ایک بات سمجھ لو کہ یہ میرا بھی ملک ہے۔
یونیورسٹی کے طلباءکیلئے اہم خبر
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا،ریکارڈ دینے کا فیصلہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں یونیورسٹیز کے طلبہ کے ملوث ہونے پر کیا گیا ہے۔ریکارڈ دینے کے فیصلے کی منظوری اکیڈمل کونسل کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔جبکہ اس کے ساتھ کراچی یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ سے مقامی پولیس اسٹیشن کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے ۔جبکہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ حال ہی میں متحدہ رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں جامعہ کراچی کے طالبعلم عبدالکریم کا ملوث ہونا ہے۔حملے میں مبینہ طور پر ملوث عبدالکریم بی ایس اپلائیڈ فزکس کا طالبعلم تھا اور اس نے 2010میں داخلہ لیا لیکن 7سال میں بھی 4سالہ بی ایس پروگرام مکمل نہیں کرسکا تھا۔جبکہ ریکارڈ کے مطابق عبدالکریم اکثر کلاس سے غیر حاضر رہتا تھا اور پڑھائی میں بھی کمزور تھا۔
طاہر القادری کا دھماکہ دار اعلان ، سیا سی حلقوں میں ہلچل مچ گئی
لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں پر انسانی تاریخ کے بدترین ظلم اور نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو برما میں مسلمانوں کی نسل کشی بندکروانے کیلئے امن فوج بھیجنے کے حوالے سے خط لکھا ہے، انہوں نے کہا کہ یو این او نے 2005 ءمیں R2P کے نام سے قانون بنایا کہ اگر کوئی حکومت انسانی حقوق کاتحفظ کرنے میں ناکام ہو جائے تو عالمی برادری کو مداخلت کا براہ راست حق حاصل ہو گا، انہوں نے برما کی حکومت کے پرتشدد رویے کے خلاف ترکش صدر کے جرا¿ت مندانہ بیان کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان برمی مسلمانوں کا مقدمہ لڑے،مذمت اور تشویش کا اظہار کافی نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جمعتہ المبارک کے دن برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے 100 شہروں میں احتجاج کرے گی، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی و دیگررہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ برمی حکومت سیٹیزن شپ ایکٹ 1982 سمیت تعصب اور نسلی امتیاز پر مبنی قوانین ختم کرے اور بطور اقلیت مسلم آبادی کو ان کے شہری حقوق دے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے،بچوں کو قتل اور عورتوں کی عصمت دری اور ان کے گھر بار کھیت نذر آتش کیے جارہے ہیں،برما میں 500 سال سے مقیم مسلم آبادی کے خلاف تشدد کا یہ سلسلہ 1948 ءسے جاری ہے اور 70 سالوں میں 20 لاکھ برمی مسلمان جبری ہجرت پر مجبور کیے گئے، حالیہ ایک ہفتے میں 90 ہزار سے زائد برمی مسلمان جبری ہجرت پر مجبور ہوئے،انہوں نے کہا کہ اگر برما کے یہ مسلمان ہجرت کر کے آئے تو ان کی آمد کی تاریخ بتائی جائے؟انہوں نے کہا کہ برما کی نوبل انعام یافتہ حکمران جماعت کی سربراہ کہتی ہیں یہ معاملہ دو طرفہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ دو طرفہ معاملہ ہے تو پھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انٹرنیشنل میڈیا کو متاثرہ علاقہ میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟انہوں نے کہا کہ جبری ہجرت پر مجبور برما کے مسلمانوں کی بحالی کیلئے اسلامی ممالک فنڈ قائم کریں اور تمام مسلمان ملکوں کی پارلیمنٹ برمی حکومت کے مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کریں ،برما کے سفرا کو طلب کر کے احتجاجی مراسلے دئیے جائیں اور اس کے باوجود اگر برما کی حکومت تشدد سے باز نہ آئے تو ان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے جائیں ،انتہائی اقدامات سے ہی تشدد کا راستہ رکے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ 2005 ءمیں منظور کیے گئے R2P قانون کی روشنی میں برما میں فوج بھیجی جائے کیونکہ برمی حکومت براہ راست انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، انہوں نے خط میں کہا کہ برمی مسلمانوں کی شہریت اور بطور اقلیت حقوق کا تعین کیا جائے اور بدترین ریاستی دہشتگردی بند کروائی جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات ڈھونگ ہونگے، 2013 ءکے انتخابی اصلاحات کیلئے کیے جانے والے لانگ مارچ کے بعد سے لے کر آج تک ہمارے خلاف دنیا بھر کی حکومتوں کو خط لکھے گئے ، انتقامی کارروائیاں کی گئیں مگر الحمداللہ ہمارے خلاف کوئی مچھر کے پر کے برابر بھی الزام ثابت نہ کر سکا، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، رائیونڈ جاتی امراءبرمی حکومت کی ایک شاخ ہے، بےنظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں، قتل کرنے والے رہا کر دئیے گئے مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ قتل کس نے کیا،نیب کی کارکردگی پر فوری تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔
خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ نکلا،زخمی حالت میں فرار کے بعدکیا ہوا،دیکھیئے خبر
کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران حساس اداروں نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز کوئٹہ ٹان، سچل کے علاقے صدف کالونی میں کارروائی کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے گزشتہ روز کوئٹہ ٹان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور تعلیم یافتہ دہشت گرد کو پکڑ لیا جس نے ایم ایس سی کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور اب تک سی ٹی ڈی اور حساس ادارے متعدد ملزمان کو پکڑ چکے ہیں۔گزشتہ روز ایس ایس پی ملیر را و¿انوار کا کہنا تھا کہ صدف کالونی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ کا کزن خورشید بھی شامل ہے۔را و¿انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خورشید پاک فوج اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی پر حملے کا ملزم بھی ہے جب کہ دہشت گرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے گزشتہ روز سہراب گوٹھ کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں بھی کارروائی کی تھی۔جہاں ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ایس ایس پی ملیر را انوار کے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران خواجہ اظہار پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم سروش صدیقی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔مفرور ملزم سروش صدیقی جامعہ کراچی میں اپلائیڈ فزکس کا طالب علم تھا اور اس کے والد سجاد صدیقی ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔خیال رہے کہ 2 ستمبر کو کراچی کے علاقے بفرزون میں نماز عید کے بعد گھر واپسی پر دہشت گردوں نے خواجہ اظہار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔
سیاسی تبدیلی کیسی آئیگی؟, آصف زرداری کا اہم بیان
اسلام آباد (این این آئی) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ وقت ملک اور معاشرے کے ازلی دشمن عسکریت پسندی اور انتہاپسندی کی سوچ کے خلاف متحد ہونے کا ہے۔ آج ہی کے روز 1965ءقوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ 1965ءکے اسی جذبے کے ساتھ ریاست اور معاشرے کے نئے دشمن یعنی انتہاپسندی کی سوچ کےخلاف متحد ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور عسکریت پسندی کی سوچ پاکستان کی بقاءکےلئے خطرہ ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ یہ جو دشمن ہمارے درمیان بیٹھا ہوا ہے اور ہر قسم کی سزا سے اب تک بچتا رہا ہے۔ آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ان عسکریت پسندوں سے ملک کی بقاءکو جو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔ آج ہمیں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف نئے جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ ہم آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنے اعتدال پسند، جمہوری اور پرامن ملک کے خلاف ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں گے اور ہمیں یہ عہد بھی کرناہے کہ اس ملک میں سیاسی تبدیلی ووٹ کی پرچی سے آئے گی نہ کہ دھونس اور زبردستی کے ذریعے۔ انہوں نے آج کے دن ہم قوم کے ان عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے یہ نذرانہ اس لئے پیش کیا کہ ہم آزادی سے رہ سکیں۔ ہمارے ان عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔
دشمن کی گولیاں ختم ہو سکتی ہیں مگر ہمارے سینے نہیں۔۔۔
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ کا لہو گرمانے والے خطاب کو کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دشمن مشرق میں ہو یا مغرب میں جان لے !اس کی گولیاں ختم ہو جائیں گی ہمارے جوانوں کی چھاتیاں نہیں۔تفصیلات کے مطابق (آج) 6ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے ،پاک فوج نے اس مناسبت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر(بدھ )کی رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔اپنے لہو گرما دینے والے بیان میں آرمی چیف نے کہا، پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
2013ء میں اگر یہ کام ہو جاتا تو, کپتان نے راز سے پردہ اُٹھا دیا
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں متعارف کروائے گئے نئے بلدیاتی نظام پر اس لیے اب تک مکمل طور پر عمل نہیں کیا جا سکا کیونکہ ان کی اپنی جماعت کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اور صوبائی بیوروکریسی اس نظام کی مخالف ہے۔ برطانوی نشریاتی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھا کہ اب میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 2013ءکے الیکشن میں ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ یہاں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا جہاں پرویز خٹک کے علاوہ سب نئے لوگ ہیں جنہیں ایک سال تک تو پتہ ہی نہیں چلا کہ ہو کیا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود اور ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں حکومت سے بہت کچھ سیکھا ہے،جو سبق ہم نے خیبر پختونخوا میں سیکھے ہیں وہ مرکز میں ہمارے بہت کام آئیں گے جب ہمیں یہاں پر حکومت ملے گی۔ان کا کہناتھا کہ قانونی طور پر تو یہ نظام پورے صوبے میں نافذ ہو چکا ہے لیکن اس کے عملاً نفاذ میں کچھ وقت لگے کا کیونکہ ہم نے اس میں ایسے انقلابی کام کیے ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں ہوئے ہی نہیں۔ اس لیے ان کی مخالفت بھی ہو رہی ہے، خود ہمارے ایم پی ایز اور بیوروکریسی کی طرف سے اس کی مخالفت ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام پورے ملک میں سب سے اچھا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک ‘بالکل نیا اور اچھوتا نظام ہے جس پر عمل کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔کراچی کا میئر کہتا ہے کہ ہمیں خیبر پختونخوا والا نظام چاہیے۔ پنجاب کے بلدیاتی نمائندے کہتے ہیں کہ انہیں بھی وہی نظام چاہیے۔ اس نظام میں کچھ تو ہے ایسا، جبھی تو لوگ اس کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے 2013 کے انتخابات میں مرکز میں حکومت نہ ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے کہا کہ اگر اس وقت انہیں مرکز میں حکومت مل جاتی تو ناتجربہ کار ارکان پارلیمنٹ کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔عمران خان نے کہا کہ نا تجربہ کار ہونے کے باوجود ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا نفاذ، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت میں اصلاحات خیبر پختونخوا حکومت کی تین ایسی کامیابیاں ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔جتنا بجٹ ہم نے تعلیم پر خرچ کیا ہے، اتنا کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ ہمارے سکولوں کی معیار اتنا بہتر ہوا ہے کہ ہزاروں بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نا تجربہ کار ہونے کے باوجود ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا نفاذ، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت میں اصلاحات خیبر پختونخوا حکومت کی تین ایسی کامیابیاں ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔جتنا بجٹ ہم نے تعلیم پر خرچ کیا ہے ¾ اتنا کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا ¾ ہمارے سکولوں کی معیار اتنا بہتر ہوا ہے کہ ہزاروں بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔جب ان کی توجہ اساتذہ یا عمارات کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں بند ہونے والے سینکڑوں سکولوں کی طرف دلوائی گئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ گو کہ ان کی حکومت نے تعلیم کےلئے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے لیکن اس شعبے میں درپیش چیلنجز کے مقابلے میں یہ رقم ابھی بھی کم ہے۔صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کی دیہات اور دور دراز علاقوں میں حاضری یقینی بنانا بہت مشکل کام تھا اس سے پہلے ڈاکٹر صرف پشاور ہی میں ملتے تھے ¾ ہم نے ان کی تنخوایں بڑھائیں ¾ سروس سٹرکچر بہتر کیا اور ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی۔ پہلے ہمارے صوبے میں تین ہزار ڈاکٹر تھے اب دس ہزار سے زائد ہیں۔پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ سمیت مختلف ہسپتالوں کی عمارتوں کی حالت زار کے بارے میں ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عمارتوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے جو ان کے پاس نہیں ہے۔
شریف خاندان کے اثاثوں بارے حیران کُن خبر
اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمدکرنے کی سفارش مسترد کردی جبکہ پانامہ کیس کے حوالے سے نیب کے اہم ترین ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں شریف خاندان، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمدکرنے کی سفارش مسترد کردی جبکہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی مسترد کر دی ۔ دونوں معاملات پر فیصلہ نیب کورٹ کرے گی۔ دوسری جانب پانامہ کیس کے حوالے سے نیب کے اہم ترین ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (آج ) بدھ کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف خاندان، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی منظوری دی جائے گی، شریف خاندان کیخلاف 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری ہوگی، 7 ستمبر کو شریف خاندان، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز دائر کردئیے جائیں گے ۔2 ریفرنسز اسلام آباد، 2 پنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل نیب پنڈی طلب کرلیے گے ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائے گا،اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف 3 ریفرنسز دائر ہوں گے، پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز دائر ہوں گے۔نیب پراسیکیوشن کی جانب سے کلیئر قرار دیئے گئے ریفرنسز میں ایوین فیلڈ، عزیزیہ اسٹیل ملز او ر آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز شامل ہیں، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی کلیئر قرار دیاگیا ہے، شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز آپریشن ونگ کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔
مائیکل جیکسن کی ویڈیو ”تھرلر” کا تھری ڈی ورژن ریلیز
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی ویڈیو تھرلر کا تھری ڈی ورژن وینس فلم فیسٹول میں ریلیز کر دیا گیا ۔ مائیکل جیکسن کا بھوت 35 برس بعد زندہ ہو گیا لیکن ان کی شہرہ آفاق میوزک ویڈیو تھرلر میں ، اور اس بار وہ سکرین سے باہر دیکھنے والے کے سامنے ہو گا کیونکہ اسے تھری ڈی میں ریلیز کیا گیا ہے ۔تھرلر کے تھری ڈی ورژن کی ریلیز کا اعلان ویڈیو کے پروڈکشن ڈائریکٹر جان لینڈس نے وینس فلم فیسٹول کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا جب انہیں تھرلر تھری ڈی میں بنانے کا آئیڈیا دیا گیا تو وہ اچھل پڑے ۔ لینڈس نے کہا 35 برس پہلے جب مائیکل نے تھرلر بنانے کا خیال پیش کیا تو انہیں وہ ایک ناکام آئیڈیا لگا لیکن جب ویڈیو لانچ کی گئی تو وہ ہٹ ہو گئی ۔