سلمان خان نے اپنے مداح کا موبائل فون توڑ ڈالا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے مداح کا موبائل فون توڑ ڈالا جس پر تقریب میں موجود حاضرین اور مداح حیران ہوگئے دبنگ خان اپنے غصے کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور وہ کئی بار مداحوں اور میڈیا سے بدتمیزی بھی کر چکے ہیں مگر اس بار تو انہوں نے مداح کا موبائل ہی توڑ ڈالابالی ووڈ میں سلمان خان کے غصے سے ہر کوئی ڈرتا ہے ۔

۲۲اور یہی وجہ ہے کہ میڈیا کے نمائندے بھی ان سے سوال پوچھنے سے کتراتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ایک تقریب میں دبنگ خان کے ساتھ عجیب اور دلچسپ واقع پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں وہ اپنے خاندان اور فیملی کے دوستوں کے ساتھ باتوں اور تفریح میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک مداح نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا موبائل دکھایا اور کہا کہ یہ ’ان بریک ایبل‘ یعنی نہ ٹوٹنے والا موبائل ہے، سلو میاں مداح کی طرف دیکھ کر مسکرائے اور دوبارہ سے باتوں میں مصروف ہو گئے مگر وہ بار بار موبائل کے حوالے سے بات کرتا رہا جس پر سلمان خان کو غصہ آ گیا۔رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے مداح سے موبائل لے کر اسے زور سے زمین پر دے مارا مگر وہ حقیقت میں نہیں ٹوٹا جس پر سلو میاں نے موبائل کو اٹھا کر دوبارہ زمین پر مارا، کئی بار یہ عمل دہرانے کے بعد بھی موبائل نہیں ٹوٹا مگر دبنگ خان بھی کہاں ہمت ہارنے والے تھے انہوں نے بلاآخر موبائل کو توڑ ہی ڈالا اور اس کے ٹکڑے اٹھا کر مداح کو دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا یہ لو تمہارا ’ان بریک ابیل‘ موبائل تقریب میں موجود تمام افراد سلو میاں کی اس حرکت سے محظوظ ہوتے رہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں موجود اکثر حاضرین کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اپنے مداح کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔

فلم ریس تھری میں جیکو لن فرنےنڈس”ان“ کترینہ کیف ” آﺅٹ“

ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نئی آنے والی فلم ریس 3 میں مرکزی اداکار نبھانا چاہتی تھیں جس کے لیے ان کا نام بھی لیا جارہا تھا تاہم اب وہ فلم کی کاسٹ سے باہر ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم ریس 3 میں سلمان خان تومرکزی کردارادا کرہی رہے ہیں تاہم مرکزی اداکارہ کے لیے اداکارہ جیکولن فرنانڈس کا نام فائنل کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف کا نام سامنے آرہا تھا۔کترینہ کیف کا نام فلم ریس 3 کی کاسٹ سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ سلمان خان ان کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں جلوہ گرہوں گے جس کے بعد سلو میاں نہیں چاہتے ۔
کہ ایک ہی وقت میں کترینہ کے ساتھ دودوفلموں میں کام کریں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ اپنا نام فلم کی کاسٹ سے جوڑنے پربہت غصہ ہوئیں ہیں جب کہ انہوں نے فلم کا مرکزی کردارنبھانے کی باتوں کی بھی تردید کردی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی میڈیا رپورٹس من گھڑت اورجھوٹی ہیں کہ میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی تھی، میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں جب کہ ہرمعاملے میں میرا نام گھسیٹا بہتر نہیں۔ اداکارہ کے دفاع میں مزید کہا گیا کہ وہ بہت محنتی اداکارہ ہیں جو آج کل اپنی نئی آنے والی فلموں کے پراجیکٹس میں بہت مصروف ہیں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، نئے پاکستان بارے سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا نوٹس لے لیا، صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی، جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے معلوم ہے مکروہ دھندے میں کون کون ملوث ہے، نام نہیں لوں گا۔خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکروہ دھندے جاری ہے، منشیات فروش ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا، خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے بتایا تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال تقریباً ختم ہوچکا ہے۔جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کیا تعلیمی اداروں کےمنشیات فروش ملازمین کو پکڑا گیا؟،معلوم ہے مکروہ دھندے میں کون کون ملوث ہے، نام نہیں لوں گا، میڈیا میں کسی کا نام آنا بری بات ہے، سمجھ نہیں آتا اتنی سیکیورٹی کے باوجود منشیات تعلیمی اداروں میں کیسے جاتی ہے۔انہوں نے کہا تعلیمی ادارے انسانی زندگی کو بدلتے ہیں، کل یہی طلباء ڈاکٹر، انجینئر، ججز اور وکلاء بنیں گے، آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔عدالت نے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ملزم امجد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

چا چا ٹی 20 کی اپنی ہی سگی بیٹیوں سے ایسی شرمناک حرکات کہ جان کر آپ بھی لعنتیں بھیجیں گے

حافظ آباد (بیورو رپورٹ) چاچا ٹی 20 کی اپنی2 سگی بیٹیوں کے ساتھ 6 ماہ سے زیادتی۔ بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج۔ پولیس نے ملزم کوحراست میں لے لیا۔ کرکٹ کے میدانوںمیں پاکستان پرچم زیب تن کرکے پاکستانی پرچم لہرا کر کھلاڑیوں اور شایقین کے خون کو گرما نے والے مہر زمان عرف چاچا ٹی 20 نے بے غیرتی کی حد ختم کردی اور اپنی سگی بیٹیوں کنزہ بی بی بعمر 19سال اور ثنیا بی بی بعمر22سال سے ڈرا دھمکااور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر6 ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنارہا تھاکہ اس ظلم سے تنگ آکر بچیوں نے اپنی والدہ کو بتایا تو وہ سیدھی تھانہ ونیکے تارڑ پہنچ گئی جس پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے ملزم زمان مہر عرف چاچاT20 کو حراست میں لیکر امینہ پروین زوجہ زمان مہر کی درخواست پر مقدمہ نمبر300/17 بجرم 376(i) درج کرلیا اور کنزہ بی بی اور ثنیا بی بی کا میڈیکو لیگل حاصل کرنے کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچا دیا۔ امینہ بی بی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کا تو گھرہی اجڑ گیا ہے وہ اپنی بیٹیوںکی تصاویر نہیں بنوانا چاہتی کل کو انکی شادی بھی کرنا ہے ۔ڈی ایس پی صدرسرکل رانا عبدالسلام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتارکرلیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم کا تعلق وفاقی وزیر صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ کے آبائی گاﺅں کولوتارڑ سے ہے۔

معروف دانشور اشفاق احمد کی 13 ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور (شو بز ڈیسک) معروف دانشور اشفاق احمد کی 13 ویں برسی آج منائی جائیگی 50 برس تک اپنے قلم سے بے شمار شاہکار کھیل تخلیق کرنے والے اردو افسانہ نگار‘ ڈرامہ نگار اور نثر نگار اشفاق احمد بھارتی شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔اشفاق احمد ان نامور ادیبوں میں شامل کئے جاتے ہیں جو قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے لاکھوں دلوں میں بسنے والے اور اپنے ناولوں سے مشہورشہرہ آفاق رائٹر جگر کی رسولی کے باعث سات ستمبر 2004ءکو 79 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے اشفاق احمد کے مشہور افسانوں میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی ان کی نمایاں تصانیف ہیں۔
انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو اتنا مقبول ہوا کہ تیس سال سے زائد تک آن ائیر ہوا۔

بھارتی گانے شاعرانہ اقدار کھو رہے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ گلوکار کمار سانو نے کہا ہے کہ بھارتی گانے شاعرانہ اقدار کھوتے جا رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار کمار سانو نے کہا ہے کہ وہ اب علاقائی فلموں کے لئے گانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ہندی فلموں میں گانوں کے بولوںکا معیار اور شاعرانہ اقدار خراب ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں ہندی فلموں کے گانوں کی میلوڈی اور شاعری بہت خوبصورت ہوتی تھی جو روح کی تسکین ہوتے تھے جبکہ آج کے دور کے فلمی گانے صرف ایک محدود مدت تک اچھے لگتے ہیں اور اس کے بعد بوریت کا باعث بن جاتے ہیں۔، اس کے برعکس علاقائی گانوں کی شاعری بہت اچھی ہوتی ہے۔

لیلیٰ کا ” میں ہوں مغرور لیلیٰ“ گانے کی ویڈیو بنانے کا فیصلہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے گلوکارہ نغمانہ جعفری کے گائے ہوئے گانے ” میں ہوں مغرور لیلیٰ“ کی ویڈیو بنانے کا اعلان کر دیا ۔ اداکارہ لیلیٰ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ گلوکارہ نغمانہ جعفری میری بہترین دوست ہیں اور انہوں نے مجھے واچ کرنے کے بعد میرے لیے ہی ” مغرور لیلیٰ “ کا گانا لکھا تھا جو سپر ہٹ ہوا اور اب میں اپنی دوست کے گانے کی ویڈیو بناﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری سدا بہار جوانی کا راز یہ ہے کہ میں نے کبھی میک اپ نہیں کیا اور نہ کوئی مصنوعی چیزیں چہرے پر استعمال کرتی ہوں ، صرف دو سال قبل میں نے فیس واش استعمال کیا تھا ۔ جو اداکارہ میک اپ کا سہارا لیتی ہیں ان کے چہرے پر جھریاں جلدی پڑ جاتی ہیں۔

کلر بلائنڈ

ڈاکٹر نوشین عمران
کلر بلائنڈ افراد کئی رنگوں کے درمیان فرق نہیں کر پاتے خاص کر سرخ اور سبز رنگ کے درمیان امتزاج ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ بعض افراد رنگوں کے متعلق تمیز نہیں کر پاتے اور انہیں زیادہ تر چیزیں کالی، گرے یا سفید ہی نظر آتی ہیں۔ یہ مرض اکثر موروثی یا خاندانی ہوتا ہے۔ مردوں میں اس کی شرح عورتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ پیدائشی اور جنیاتی ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی خاص علاج بھی ممکن نہیں۔ ایسے افراد کو سرخ اور سبز رنگ کی چیزیں پیلی نظر آتی ہیں۔ جیسے سرخ اور سبز سیب، سرخ پھول، سبز درخت، پتے سب پیلے نظر آتے ہیں البتہ کوئی چیز گہری اور کوئی ہلکی پیلی نظر آتی ہے۔ ایسے لوگ اگر ڈرائیور ہوں تو ٹریفک لائٹس میں فرق کرنا ممکن ہی نہیں۔ جنیاتی اور موروثی وجوہات کے علاوہ چند ادویات مثلاً ہائیڈرو کلورو کیون اور اتھیم بوٹل بھی اس مرض کی وجہ بن سکتی ہے۔ نومولود بچے یا بہت چھوٹے بچوں کو زور زور سے ہلانا یا اچھالنا ان کے آنکھ کے پردے پر اثر ڈالتا ہے، حادثہ یا چوٹ بھی اس حصے کو نقصان پہنچاتا ہے، الٹراوائلٹ شعاعیں بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ان کے علاوہ عمر کے ساتھ آنکھ کے پردے کی کمزوری ”میکولر ڈی جنریشن“ کے باعث بھی رنگوں میں امتزاج کم کر دیتا ہے، ذیابیطس اور وٹامن A کی کمی سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
کلربلائنڈ کے زیادہ تر افراد سرخ اور سبز رنگوں کو نہیں پہچان پاتے۔ بعض افراد کو نیلے پیلے رنگ کی کلربلائنڈنیس ہوتی ہے۔ ایسے افراد نیلے اور سبز رنگ میں اور سرخ اور پیلے رنگ میں امتزاج نہیں کر پاتے۔ یعنی اگر ان کے سامنے نیلی اور سبز چیزیں ہوں تو انہیں فرق معلوم ہی نہیں ہوگا اور وہ زیادہ چیزوں کو نیلا ہی سمجھیں گے۔ کئی افراد پیلے رنگ کو نہیں پہچان پاتے۔ ایسے افراد کو 24 رنگوں کی ڈبی میں تمام رنگ نیلے اور گلابی نظر آتے ہیں، بعض کو تمام رنگ نیلے پیلے اور گرے نظر آتے ہیں۔
انسانی آنکھ کے پچھلے حصے ”ریٹی نا“ آنکھ کے پردے پر ایسے خاص خلیے ”کونز“ موجود ہوتے ہیں جو رنگوں میں فرق کو محسوس کرتے ہیں۔ مختلف رنگوں کی ”ویو لینتھ“ کے مطابق مختلف ”کونز“ میں ہی ایسی خرابی پیدا ہوتی ہے کہ یہ رنگوں کا امتزاج کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔ اس کی شدت کا انحصار ”کونز“ میں خرابی کی تعداد پر ہی ہوتا ہے۔ کلر بلائنڈ افراد کی درست تشخیص کے لئے ”ایشی ہارا کلر ٹیسٹ“ کیا جاتا ہے جو امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز کے پاس ممکن ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق عرب ممالک، ناروے، ہالینڈ، فرانس، روس میں کلر بلائنڈ افراد کی شرح دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ لوگوں کو اس بارے آگاہی اور شعور کے لئے ہر سال 6 ستمبر کو کلر بلائنڈ ڈے منایا جاتا ہے۔
٭٭٭.