ممبئی: بھارتی لیجنڈری اداکار رضا مراد نے فلم کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
رنویر سنگھ اور رضا مراد ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں رضا مراد کو رنویر کو تھپڑ مارنا تھا اورجب سین حقیقت سے قریب تر پکچرائز نہ ہوسکا تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اسے دوبارہ پکچرائز کیا لیکن اس بار بھی سین حقیقی منظر نہ پیش کرسکا تو اسے ایک بار پھر ری ٹیک کیا گیا اورآپ یہ جان کے حیران رہ جائیں گے کہ اس کے لیے رنویر کورضا مراد کے 24 تھپڑ کھانے پڑگئے تب کہیں جا کر ہدایت کار نے اوکے کی آواز لگائی تاہم اس دوران بے چارے رنویر کا گال لال ٹماٹر کی طرح سرخ ہوچکا تھا۔
