بینظیر قتل کیس میں رحمن ملک کی گرفتار ی بارے اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی شکیل انجم نے کہا ہے کہ اگر آپ اب بھی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو گرفتار کر کے پولیس کے ایک ایس ایچ او کے حوالے بھی کر دیں تو سارے راز کھل کر سامنے آجائیں گے۔سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شکیل انجم نے کہا کہ میں نے بار بار اس جگہ پر آتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس طرف توجہ نہ دی۔ اگر اب بھی آپ اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک کو گرفتار کر کے کسی اچھے تحقیقات کار یا پولیس کے کسی ایس ایچ او کے حوالے بھی کر دیں تو سارے راز کھل کر سامنے آجائیں گے کہ کون مجرم ہے اور کس نے کیا کروایا، لیکن آپ اس طرف جاتے ہی نہیں، یہ تمام لوگ پروٹیکٹر ہیں اور میں شواہد کی روشنی میں بات کر رہا ہوں ۔

عید کے موقع پر یاسین ملک بارے افسوسناک خبر

سرینگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو پارٹی رہنما بشیر احمد کشمیری کے ہمراہ گرفتار کرنے کے بعد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے جمعہ کو دوپہر کے بعد سرینگر میں لبریشن فرنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔محمد یاسین ملک نے گرفتاری سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوکہا کہ ماضی میں بدترین ظالم حکمرانوں تک کا وطیرہ رہتاتھا کہ وہ عید کے موقوع پر نظر بندوں رہا کردیا کرتے تھے لیکن اب خوشی بھر تہواروں پر بھی آزادای پسند رہنماﺅں، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانون کو پکڑ پکڑ کر جیلوں ، تھانوںاور تفتیشی مراز میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دختران ملت کی علیل سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی فہمیدہ صوفی کو ہسپتال سے گھسیٹ کر نکالنے کے بعد دوبارہ جموں جیل منتقل کیا گیا جو جمہوری لبادے میں ان ظالم حکمرانوں کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے۔

آل راﺅنڈر عبدالرزاق اور مشہور بھارتی اداکارہ کے درمیان کیا چل رہا ہے،دلچسپ خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستانی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی معروف بالی ووڈ اداکارہ تمنابھاٹیاکیساتھ دبئی کی ایک جولری شاپ میں زیورات پسند کرتے تصویر اورشادی کی خبرنے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راﺅنڈر عبدالرزاق آج کل دبئی میں ہیں اور ان کی دبئی کی ایک جیولری شاپ میںمعروف بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ زیورات پسند کرتے تصویر اور شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ دونوں دبئی کی جیولری شاپ میں زیورات پسند کر رہے ہیں۔ دونوں کی اس تصویر کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چل چکی ہے تاہم مصدقہ ذرائع کے مطابق دبئی میں نئی کھلنے والی جیولری شاپ کی افتتاحی تقریب میں عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کو مدعو کیا گیا تھا اور اس دوران انہوں نے وہاں موجود فوٹوگرافرز کیلئے جیولری اٹھا کر چند خصوصی پوز دئیے تھے جن کو بنیاد پر ان کی شادی کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ عبدالرزاق کی شادی عائشہ سے ہوئی ہے اور ان سے ان کے دو بچے بھی ہیں اور عبدالرزاق ان پاکستانی کرکٹر میں شمار کئے جاتے ہیں جو نہ تو کسی خاتون کے ساتھ سکینڈل میں ملوث رہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں ان کا نام سامنے ا?یا ، تاہم ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

اللہ کے گھر ننھے مہمانوں کی آمد

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک )سعودی عرب میں 9 خواتین حجاج کے ہاں بچوں کی پیدا ئش ہوئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے آغاز سے لے کر اب تک 9 خواتین حجاج کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی۔ مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کے مطابق تمام خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ا نتظامیہ کا کہنا تھا تمام نومولود خیریت سے ہیں۔ کاغذی کارروائی کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب میدان عرفات میں خیمے میں کرنٹ لگنے سے2 سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار کو طہارت خانے کی کنڈی پر ہاتھ رکھنے سے کرنٹ لگا ۔ دوسرے سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچانیکی کوشش میں ساتھی اہلکار کو بھی کرنٹ لگا۔جاں بحق اہلکاروں کو تعلق مشرقی ریجن سے تھا، دونوں اہلکار میدان عرفات میں ٹریفک کنٹرول کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

حجر اسود کہاں سے آیا ،شرو ع میں اس کا رنگ کیا تھا اور اب کیسا دکھائی دیتا ہے،دیکھئے خبر

مکہ (ویب ڈیسک )حجراسود کو بیت اللہ کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ حجر اسود کی تاریخ بارے میں کئی آراءپائی جاتی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت حجر اسود کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی انتظامات کرتی ہے تاکہ زائرین کی جانب سے اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ پائے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حجر اسود دراصل ا?ٹھ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کا مجموعہ ہےجن میں بڑا ٹکڑا 2 اور چھوٹا ٹکڑا ایک سینٹی میٹر ہے۔ ان تمام ٹکڑوں کو درختوں سے حاصل ہونے والے للبان العربی الشحری یا الحوجری بروزہ مادے جسے خوشبو داری دھونی کے سے جوڑا گیا ہے۔باب کعبہ کے مستری کے پوتے فیصل بن محمد بن محمود بدر کو حجر اسود کی صفائی اور اس کے حفاظتی انتظامات کرتے دیکھا گیا۔ فیصل نے یہ کام اپنے ا?باو اجداد سے سیکھا ہے جو نسل درنسل ان تک منتقل ہوا ہے۔ ان کے ا?باواجداد خانہ کعبہ کی مرمت کی مسلسل سعادت حاصل کرنے والے خاندانوں میں شامل ہیں۔حجراسود کی حفاظت کے لیے اس کی مسلسل دیکھ بحال کی ضرورت ہوتی ہے۔ مسلسل چھونے، گرمی اور دیگر عوامل کی وجہ سے حجر اسود متاثر ہوتا ہے۔ حجاج و معتمرین کو اس کی حفاظت کے لیے ا?گاہی و معلومات بھی دی جاتی ہے۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ حجر اسود کا کوئی ٹکڑا توڑنے سے گریز کیا جائے۔ ماضی میں غلاف کعبہ کی طرح حجر اسود کے ٹکڑے بھی توڑنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ فیصل البدر کا کہنا تھا کہ تاریخی روایات کے مطابق حجر اسود یاقوت کا وہ پتھر ہے جسے جنت سے اتارا گیا اور اسے جبل ابو قبیس میں رکھا گیا۔ اس پتھر کو حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے کعبے کی بنیادیں اٹھاتے وقت خانہ کعبہ کی زینت بنایا اور اس کے بعد یہ کعبے کا ایک جزو قرار پایا۔ حجر اسود کے چھوٹے چھوٹےسات ٹکڑے ہیں۔ شاید مرور زمانہ کے ساتھ یہ ایک پتھر نہیں رہا بلکہ ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے سب سے چھوٹے ٹکڑے کا سائز ایک جب کہ بڑے ٹکڑوں کا سائز دوسینٹی میٹر ہے۔ حجر اسود کو بچانے کے لیے اس پر سونے اور چاندی کی قلعی بھی کی جاتی ہے۔ حجر اسود کو محفوظ بنانے کے لیے دو سال میں ایک بار ایک یا دو گھنٹے کے لیے حفاظتی مراحل سے گذارا جاتا ہے۔جہاں کہیں اس کے اندر کسی جگہ کی مرمت کی ضرور ہوتی ہے سے مرمت کی اجاتا ہے۔ تاہم اس کی دیکھ بحال معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔