الیکشن کمیشن نے ترین سے ایم این اے کی سیٹ چھین لی ۔نو ٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کوممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جہانگیر ترین کو این اے154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آئین کی دفعہ 62ایف ون کے تحت نا اہل قرار دیا ہے۔

جہانگیر ترین نا اہلی ….! تحریک انصاف کا ماننے سے انکار ، چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے سے متعلق تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 99فیصد ہمارے حق میں اور 1فیصد خلاف فیصلہ دیا ہے ۔ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزامات پر نا اہل نہیں کیا بلکہ تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کے بچوں کی پراپرٹی الیکشن لا میں ڈکلیئر نہ کرنے پر انہیں نا اہل کیا لیکن یہ پراپرٹی بچوں کے اکاﺅنٹ میں ڈکلیئر ہے ۔ادھر مراد سعید کا کہنا تھا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان دیانت دار ہیں ،اس فیصلے پر پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو وزراعظم وزراءکیخلاف کا روائی ہوگی،عدالت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس میں حکم عدولی پر وزیراعظم اور وزراءکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے حکومت کو 31 مارچ کے فیصلے پر 22 دسمبر تک عملدرآمد کا حکم دیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ حکم عدولی پر وزیراعظم، وزیر قانون، وزیر مذہبی امور اور وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی کو بلائیں گے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 31 مارچ کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، 22 دسمبر تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم اور وزراءکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شرو ع کی جائے گی، حکومت اپنی پارٹی کی صدارت کیلئے سمری لا سکتی ہے تو ناموس رسالت کیلئے کیوں نہیں یہ کام کرسکتی، ناموس رسالت فیصلے پر عمل درآمد کیلئے حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے عدالت سے استدعا کی کہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر جلد فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے، کچھ وقت دیا جائے۔ اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 دسمبر تک کا وقت دے دیا۔

عمران خان کی جمائما سے دوسری شادی ۔۔تہلکہ خیز انکشاف،اہم ترین رہنماءنے بھی تائید کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نااہلی کیس میں بھرپور ساتھ دینے پر عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ نیب انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث ہوا ہے اور اس میں جسٹس جاوید اقبال کا کوئی عمل دخل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے 5 سپیشل پراسیکیوٹرز کی فائلیں ایوان صدر بھجوائیں لیکن کسی ایک کو بھی سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی اس کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے خود سے ہی خاور شاہ کا سپیشل پراسیکیوٹر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ نوٹیفکیشن پر صدر پاکستان کے دستخط ہونا ضروری ہیں، تو یہ سب نیب کی انتظامیہ نے مل کر کیا، جسٹس جاوید اقبال کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی،بلاول نے ٹویٹ میں ایسی بات کہہ دی کہ سب ششدر رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی پر اپنے ردعمل میں عمران خان پر طنز کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے ٹی ایم خرابہو گئی۔ ہیش ٹیگ میں بلاول نے تحریر کیا ہے #Tareen Out۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو کلین چٹ جبکہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔

5منٹ کے 5کروڑ کیسے کمائے جاتے ہیں،خبر پڑھ کر آپ کو بھی یقین آجائیگا

ممبئی (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایوارڈ شو میں ڈانس پرفارمنس کے دوران چند منٹوں میں کروڑوں کمائیں گی ۔سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ستارے اس وقت عروج پر ہیں اور بالی ووڈ کا ہر فلمساز اور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنے کاخواہشمند ہے جس کے لیے وہ اداکارہ کو بڑے سے بڑامعاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہے جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ایوارڈ ’دی زی سینے ایوارڈز2018‘کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنینڈس اور بھومی پنڈیکر اپنی پرفامنس دیں گے۔ جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈشو میں اپنے مقبول گیتوں پر ڈانس پرفارمنس دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے اس کا یہ مطلب ہے کہ بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ایک منٹ میں ایک کروڑ روپے کمائیں گی۔پریانکا چوپڑا اس وقت شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹ کے لیے اکثرملک سے باہر رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے سے کسی ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کررہیں لیکن اب ان کے چاہنے والے زی سینے ایوارڈ میں انہیں براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ جب کہ ایوارڈ شو میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے مقبول گیت ’سواگ سے سواگت‘اور’کالا چشمہ‘پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔

 

ایلسٹر کک کے 150ٹیسٹ مکمل ، انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کرکٹربارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

لندن (ویب ڈیسک)انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے 150ٹیسٹ مکمل ہوگئے ۔سنگ میل عبورکرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کرکٹربن گئے۔میچ شروع ہونے سے قبل انہیں انگلش بورڈ کی جانب سے خصوصی سووینئر پیش کیا گیا تاہم وہ اس اہم موقع کو یادگار نہ بناسکے اور صرف سات رنز پر آﺅٹ ہوگئے۔اپنی مختصر اننگ کے دوران انہوں نے منفرد سنگ میل عبور کیا ۔اعداد وشمار کے مطابق لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین اب تک مجموعی پرکریز پر 35 ہزار منٹ گذار چکے ہیں ۔یہ مکمل 24 دن کا عرصہ بنتا ہے۔الیسٹر کک کی بیٹنگ فارم تشویش ناک ہے۔

کون اہل ،کون نا اہل ،عمران خان ،جہانگیر ترین نا اہلی کیس بارے معروف تجزیہ کا ر،کہنہ مشق صحافی ضیا شاہد کا چینل ۵ کے پروگرام میں دبنگ انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایاز صادق صاحب کو اسمبلیاں جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جبکہ قوم کو تو پورا سسٹم ہی جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ایاز صادق تو آخری شخص ہونے چاہئے تھے جو یہ کہنا کہ اسمبلیاں مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ ضرور انہیں میڈیکل چیک اپ کی ضرورت ہے۔ مخالفین تو ایسا کہہ سکتے ہیں لیکن شاید یہ واحد حکومت ہو جو خود ایسا کہہ رہی ہے وزیراعظم میں اگر ہمت ہو تو سب سے پہلے اس اسپیکر کو ہٹائیں یہ تو پانچ منٹ کا کام ہے۔ عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے اور آئینی طریقے سے دوسرا اسپیکر لایا جا سکتا ہے۔ اب اخبارات میں بھی بحث شروع ہو گئی ہے ایک خبر یہ عام ہو گئی ہے کہ نگران حکومت لمبے عرصے کے لئے قائم کی جائے۔ دوسری افواہ یہ ہے کہ جمہوری سسٹم کا اَخیر ہو چکا۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں ایک تو وزیراعظم اسمبلی توڑ سکتا ہے دوسرے فوج گھر بھیج سکتی ہے۔ سب سے زیادہ شاہد خاقان عباسی کی پوزیشن خراب ہوئی ہے۔ وہ لندن بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے اسپیکر نے یہاں یہ اعلان کر دیا ہے کہ اسمبلیاں جلتی دکھائی نہیں دیتیں۔ ملک میں بادشاہت ہے۔ شہباز شریف کا او آئی سی میں جانے کا مقصد بنتا ہے مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت لندن میں جمع ہے۔ سابق وزیراعظم موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف، خواجہ آصف اور دیگر اہم قیادت وہاں موجود ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اگر تحریک انصاف کے عمران خان یا جہانگیر ترین کی نااہلی کا بھی فیصلہ آیا تو پاکستان میں ایک بڑا سیاسی بھونچال آ جائے گا۔ اندازہ یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ایک نااہل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ اس سے شکوک شبہات بڑھ گئے ہیں تحریک انصاف کو پہلے سے کہہ رہی ہے کہ حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ جو فیصلے شاہد خاقان نے کرنے ہوتے ہیں وہ نوازشریف کرتے ہیں تمام وزرائ خواجہ آصف کو رپورٹ کرتے ہیں۔ میاں شہباز شریف او آئی سی کانفرنس میں شریک ہو کر انہوں نے لندن جانا تھا۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت جمع ہوئی ہے لگتا ہے کوئی اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تمام قیادت وہاں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ پی پی پی کے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری پارٹنر بھی ہیں، اس مقصد کے تحت شہباز شریف چین کے ہر دورے پر موجود تھے۔ اب شاہد خاقان عباسی انہیں لے کر ترکی سے لندن پہنچے ہیں۔ اگر یہ کوئی آفیشل معاملہ ہوتا تو باقی وزرائے اعلیٰ بھی ان کے ساتھ ہوتے۔ شہباز شریف کا مقصد لندن جانا تھا۔ ترکی میں تو واجبی سی تقریر کرنے کے بعد وہ لندن روانہ ہو گئے۔ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ شاہد خاقان سے زیادہ شہباز شریف کی اہمیت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی، اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتا یہ استحقاق صرف وزیراعظم کا ہے شاید ایاز صادق نے ”ڈیلی بریٹلی“ ایسا بیان دے دیا ہے۔ اسمبلیاں کہیں نہیں جا رہی۔ یہ اپنی مدت پوری کریں گی۔ وہ حکومت جس کے انڈر میں سارے ادارے ہیں۔ چاروں صوبوں میں اور آزاد کشمیر میں بھی ان کی حکومت ہے۔ یہ تو خود ہی حکومت اور خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف کون سازش کر سکتا ہے۔ اسمبلیوں کا جانا ان کے اپنے مفاد میں بھی نہیں۔ شاید وہ خود کو مظلوم ثابت کرنا چاہتے ہیں یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پانامہ اور اقامہ کے بہانے ہمارے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے۔ اقامہ تو پانامہ سے زیادہ اہم ہے۔ ہمارا وزیراعظم کسی اور ملک کا ملازم ہو۔ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ وفاداری کا حلف یہاں لیا ہوا ہو اور ملازمت کسی اور کی کررہا ہو۔ اسحاق ڈار کی جانب سے غلط اور جھوٹا میڈیکل سرٹیفکیٹ داخل کیا گیا ہے۔ سیاست میں قانون سے آگے بڑھ کر اخلاقیات بھی ہوتی ہیں۔ قوم کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولنا مناسب نہیں ہے۔ نمائندہ لندن، وجاہت علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سر جوڑے بیٹھی ہے۔ یہاں یہ پیشنگوئی کی جا رہی ہے۔ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ہم خود ہی الیکشن کی تاریخ دے دیں۔ میاں نوازشریف نے اس تجویزکو رد کر دیا ہے۔ ہمارے سوال پر میاں نوازشریف نے ایاز صادق کے بیان پر نہ ہاں کی نہ ناں کی۔ میاں صاحب تو ٹال مٹول کر کے چلے گئے۔ لیکن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلیاں ہر صورت جولائی میں تحلیل کی جائیں گی۔ ایاز صادق کے بارے انہوں نے کہا ہے کہ ”انہوں نے خدشے کا اظہار کیا ہے“ اسحق ڈار کو سنا ہے کہ علاج کے لئے امریکہ بھیجا جا رہا ہے۔ جتنے لوگ پاکستان سے یہاں علاج کے لئے آتے ہیں آج تک ہم میں سے کسی نے ان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں دیکھا۔ صرف بیانات دے دیئے جاتے ہیں کہ علاج ہو رہا ہے۔ یہ لوگ عام ہسپتال میں نہیں جاتے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں چیلنگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گنگا رام اور میوہسپتال جیسا ماحول نہیں ہوتا۔ یہاں تو چڑیا بھی پَر نہیں مار سکتی اور کوئی دوست بھی آ کر اندر سے نہیں بتاتا کہ ہو گیا رہا ہے۔ ہم نے اسحاق ڈار کو نوازشریف کے بیٹے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا وہ بیمار نہیں دکھائی دے رہے تھے۔

 

کلاسیکی موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا‘ جدت ضرور آئی‘حامد علی

اسلام آباد(عقیل انجم سے،عکاسی فتح علی)ملک کے ممتاز گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کلاسیکل موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا ہے وقت کے ساتھ موسیقی میں جدت ضرور آرہی ہے لیکن سننے والے آج بھی کلاسیکل موسیقی کو پسند کرتے ہیں مرزا غالب اور فیض کو گانے میں مزہ آتا ہے علامہ اقبال کو گانا بہت مشکل ہے زیر زبر کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے کلاسیکل موسیقی کی تروج اور ترقی کے لیے اپنے بیٹوں کو لیکر ایک فلم اور ڈرامہ بنانے کا پروگرام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں”خبریں”کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔حامد علی خان نے کہا ہے کہ کہ کلاسیکی موسیقی صدیوں سے ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور برصغیر پاک و ہند میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں کلاسیکل موسیقی کے چاہنے والے موجود ہیں۔ہر دور میں موسیقی میں تبدیلیاں آئی ہیں نت نئے تجربات ضرور ہوئے ہیں لیکن کلاسیکی موسیقی کا دور کبھی ختم نہیں ہوا ہے موجودہ دور میں جدت پسندی ضرور آئی ہے لیکن اس میں موسیقی کے آلات کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے پاکستان میں کلاسیکل اور غزل دونوں کو بہت پسند کیا گیا ہے پاکستان کے تمام بڑے اور نامور شاعروں کے کلام گا چکا ہوںلیکن علامہ اقبال کے کلام کے وقت حروف اور زیر زبر پیش کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے میرے تین بیٹے ہیں اور تینوں بیٹے موسیقی کے ہر رنگ کو عام کرنے میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں کلاسیکی موسیقی کو عام کرنے کے لیے جلد ہی ڈرامہ اور پھر فلم بنانے کا پروگرام ہے تاکہ نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی سے نہ صرف آشنا کیا جا سکے بلکہ کلاسیکل موسیقی کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں خدمات کو بھی سامنے لایا جا سکے ۔موسیقی ہی میری زندگی ہے اور یہ واقعی روح کی غذا ہے موسیقی میں ہی اپنی خدمات تاحیات جاری رکھوں گا۔

فواد خان پاکستان کے سب سے زیادہ خوبرو شخص قرار

لاہور(شوبز ڈیسک) فواد خان کا یوں تو ایشیائی مردوں کی خوبصورتی کے اعتبار سے چھٹا نمبر ہے لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ حسین مرد تسلیم کیے گئے ہیں۔ فواد خان نے سروے میں سلمان خان، رنویر سنگھ ، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سروے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے پدماوتی اسٹار شاہد کپور نے جبکہ دوسرے نمبر پر رتھک روشن ہیں۔ خوبصورت ایشیائی مردوں میں ویرات کوہلی کا نمبر دسواں ہے۔ شاہ رخ خان بیسویں جبکہ سلمان خان ساتویں نمبر پر ہیں۔برطانوی جریدے کے سروے میں علی ظفر بارہویں پوزیشن پر ہیں جبکہ ایک اور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم تینالیس ویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔سروے عوامی رائے کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا۔