تازہ تر ین

کلاسیکی موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا‘ جدت ضرور آئی‘حامد علی

اسلام آباد(عقیل انجم سے،عکاسی فتح علی)ملک کے ممتاز گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کلاسیکل موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا ہے وقت کے ساتھ موسیقی میں جدت ضرور آرہی ہے لیکن سننے والے آج بھی کلاسیکل موسیقی کو پسند کرتے ہیں مرزا غالب اور فیض کو گانے میں مزہ آتا ہے علامہ اقبال کو گانا بہت مشکل ہے زیر زبر کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے کلاسیکل موسیقی کی تروج اور ترقی کے لیے اپنے بیٹوں کو لیکر ایک فلم اور ڈرامہ بنانے کا پروگرام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں”خبریں”کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔حامد علی خان نے کہا ہے کہ کہ کلاسیکی موسیقی صدیوں سے ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور برصغیر پاک و ہند میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں کلاسیکل موسیقی کے چاہنے والے موجود ہیں۔ہر دور میں موسیقی میں تبدیلیاں آئی ہیں نت نئے تجربات ضرور ہوئے ہیں لیکن کلاسیکی موسیقی کا دور کبھی ختم نہیں ہوا ہے موجودہ دور میں جدت پسندی ضرور آئی ہے لیکن اس میں موسیقی کے آلات کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے پاکستان میں کلاسیکل اور غزل دونوں کو بہت پسند کیا گیا ہے پاکستان کے تمام بڑے اور نامور شاعروں کے کلام گا چکا ہوںلیکن علامہ اقبال کے کلام کے وقت حروف اور زیر زبر پیش کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے میرے تین بیٹے ہیں اور تینوں بیٹے موسیقی کے ہر رنگ کو عام کرنے میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں کلاسیکی موسیقی کو عام کرنے کے لیے جلد ہی ڈرامہ اور پھر فلم بنانے کا پروگرام ہے تاکہ نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی سے نہ صرف آشنا کیا جا سکے بلکہ کلاسیکل موسیقی کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں خدمات کو بھی سامنے لایا جا سکے ۔موسیقی ہی میری زندگی ہے اور یہ واقعی روح کی غذا ہے موسیقی میں ہی اپنی خدمات تاحیات جاری رکھوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain