تازہ تر ین

عالمی برادری پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں تسلیم کرے،چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) حسب معمول چین ایک مرتبہ پاکستان کے لیے میدان میں آگیا اور امریکی صدر کے دھمکی آمیزٹوئیٹ کے بعد کہاہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دے چکا ہے اور باہمی احترام کی بنیاد پر عالمی تعاون میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ سے ٹرمپ کی پاکستان پر حالیہ تنقید کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا، ‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دے چکا ہے اور انسداد دہشت گردی کے عالمی مقصد کے لیے اس کی خدمات غیر معمولی ہیں، عالمی برادری کو انہیں تسلیم کرنا چاہیے۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘چین کو خوشی ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے باہمی احترام کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی سمیت عالمی تعاون میں مصروف ہے’۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ‘چین اور پاکستان تمام موسموں کے دوست ہیں اور ہم دونوں فریقین کے فائدے کے لیے ہر طرح کے تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain