تازہ تر ین

2018میں چونکا دینے والے انکشافات

سال 2018 کو شروع ہوئے ابھی محض 2 دن ہی گزرے ہیں، اور ان 2 دن میں دنیا کی آبادی میں لگ بھگ 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، کیوں کہ جہاں یومیہ 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا بھی ہوئے، وہیں یومیہ لاکھوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے ’دی یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز‘ (یونیسیف) کے مطابق سال 2018 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے۔3 لاکھ 86 ہزار بچوں میں سے 14 ہزار سے زائد بچوں نے پاکستان میں جنم لیا۔سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچوں میں سے 90 فیصد بچے کم ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے، جن میں بھارت سب سے سرفہرست رہا۔حیران کن طور پر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت کے مقابلے 30 ہزار کم بچے پیدا ہوئے۔یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں مطابق ممکنہ طور پر2018 کا سب سے پہلا بچہ بحر اوقیانوس کے جزیرے کیریباتی میں پیدا ہوا ہوگا، جہاں سال کا سب سے پہلے آغاز ہوتا ہے۔2018 کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ بچے 69 ہزار 70 بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین میں 44 ہزار 760 بچے پیدا ہوئے۔

تیسرے نمبر پر افریقی ملک نائیجیریا رہا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 210 بچوں نے جنم لیا۔سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا، اور یہاں 14 ہزار 910 بچوں نے 2018 میں آنکھ کھولی۔انڈونیشیا میں 13 ہزار 310، امریکا میں 11 ہزار 280، کانگو میں 9 ہزار 400، ایتھوپیا میں 9 ہزار 200 اور بنگلا دیش میں 8 ہزار 370 بچوں نے سال 2018 کے پہلے دن جنم لیا۔یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2018 کے پہلے دن کئی بچے زندگی کو برقرار رکھنے میں ناکام بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 میں اندازے کے مطابق ہر24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2600 بچے زندگی کی باز ہار گئے، اور ابتدائی ہفتے میں 20 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain