اسلام آباد (ویب ڈیسک) طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ پر جلسہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 2014 میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اور اس دوران مشتعل مظاہری نے پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا جس پر طاہرالقادری اور عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
