ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب یاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں پریس کانفرن کرے ہوئے کہا کہ زینب کا قاتل طاہرالقادری اور چودھری منظور کا خاص کارندہ تھا جو ان کے ساتھ ہر جگہ موجود تھا ایک سکول میں طاہرالقادری کے حواریوں نے ڈنڈے اور دیگر سامان کارکنوں کو مہیا کیا اور پرتشدد مظاہروں کی پلاننگ کی اور پرامن مظاہروں کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کروا دیا۔ سانحہ قصور میں ہم تمام ایجنسیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے شبانہ روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معصوم زینب کے قاتل کو گرفتار کیا ہے۔
