لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک نے فروری کے پہلے ہفتے میں گجرپور طاقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک روزہ بھرپور احتجاجی جلسے میں عوامی تحریک تمام عوامی طاقت اپنی لائے گی جبکہ اس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو صرف خطاب کے لئے دعوت دی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن دونوں کے ذمہ داران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان ہوسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے بڑھتے ہوئے اختلافات کی وجہ سے دونوں طرف سے وہ رسپانس نہ مل سکا جس کی ان کو امید تھی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایک کوشش کے بعد طاہرالقادری اور ان کے قریبی رفقاءنے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ سیاسی ساکھ اور اپنی عوامی اپوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے ایک بڑا عوامی اجتماع کیا جائے جس میں صرف عوامی تحریک کے ہی لوگ ہوں اور اس میں خطابات کے لئے دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے اور اس میں اپنے مطالبہ کو بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے۔ عوامی تحریک کے ایک رہنما نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کے بعد ان کی تحریک آگے بڑھ سکتی ہے اور اس جلسہ کے فوری بعد ایک نیا کمیشن بن سکتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری ازسرنو کرے۔