اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کیخلاف احتجاجی پروگرام اس وجہ سے موخر کیا لہ لاہور میں چیرنگ کراس پر ہمارے احتجاجی پروگرام میں آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی سٹیج پر آے اور خطاب کیا ۔فضاءکشیدہ ہو گئی ۔اچانک سیاسی فضاءمیں وائرس آ گیا ۔نئے ایشو کھڑے ہو گئے ۔قصور واقعہ پھر راﺅ انوار ، والا ایشو آ گیا ۔جس کی وجہ سے ہمارا ایشو موخر ہوگیا ۔مال روڈ احتجاجی جلسے کے بعد کچھ دوست ”مصروف“ ہو گئے تھے شریف برادران کی سیاست مارچ میں دفن ہو جائےگی ۔عوام کا سمندر پھر لا سکتے ہیں رانا ثناءاور شریف برادران ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں ان کا سیاسی جنازہ ا’ٹھنے کے قریب ہے
