تازہ تر ین

جو ہار سے ڈر جائے وہ نواز شریف بن جاتا ہے

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی بار میں ہارا ہوں اتنا پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا، جو ہار سے ڈر جاتا ہے وہ نواز شریف بن جاتا ہے، جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔وہ منگل ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو تو بیٹا یا بیٹی بھی لیڈر بن جائے، جہاں میرٹ نہ ہو وہاں نواز شریف کی جگہ مریم یا حمزہ آ جاتے ہیں، میرٹ نہ ہو تو بلاول بھٹو بھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بار میں ہارا ہوں اتنا پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا، جو بار سے ڈر جاتا ہے وہ نواز شریف بن جاتا ہے، جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، لیڈر کےلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے خوف پر قابو پائے، نواز شریف ایک ہی بات کہتے ہیں”مجھے کیوں نکالا“۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن کی شکست پر کارکنوں نے رونا شروع کر دیا، میں سوچ رہا تھا کہ کیا ہم کسی اور ملک میں انتخاب ہارے ہیں، ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91ہزار ووٹ لے لئے، جو ہار کر خود کو نہیں سنبھال سکتا اسے جیتنا نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں شکست کے بعد سوچ یہی ہے کہ اب آگے کیا کرنا ہے، اپنے آئندہ کے پلان کےلئے مجھے 350نوجوان درکار ہیں، پی پی 30کے ضمنی انتخاب کےلئے 350نوجوانوں کو تیاری کراﺅں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain