تازہ تر ین

نیوزی لینڈ میں پتھروں کا دریا بہنے لگا

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ایک علاقے میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب پانی کے اوپر بڑی مقدار میں چھوٹے بڑے پتھر بہت قوت کے ساتھ بہنے لگے، گویا کسی پتھریلے دریا کی طرح کا رخ اختیار کرگئے جن سے بڑے پیمانے پر نشیبی علاقے کے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔20 فروری کو ٹراپیکل سائیکلون گیتا کے بعد نیوزی لینڈ کے نشیبی علاقوں کینٹربری اور ساو¿تھ ا?ئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ یہ تباہی اس وقت نوٹ کی گئی جب دریائے راکیا کے اتھلے پانیوں میں مٹی بھر گئی اور اس کے اوپر بھاری پتھر تیرنے لگے۔یہ منظری بہت دیر تک جاری رہا جسے دیکھ کر لوگوں نے پتھر کے دریا کا گمان کیا جس پر بڑی تیزی سے پتھر پھسلے چلے جارہے تھے۔ ایک مقامی خاتون ڈونا فیلڈ نے بتایا کہ 20 فروری کو یہ واقعہ پیش ا?یا اور پانی کے بہاو¿ کے برخلاف پتھروں کے دریا کی ا?واز بہت زوردار تھی جو دور دور تک سنی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain