امریکہ (ویب ڈیسک)امریکہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر کا اعلان امریکہ کے خدشات کی تصدیق کرتا ہے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جمعرات کو اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ اُن کے ملک نے ایسے ’ناقابل تسخیر‘ جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔روس کے صدر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے کہا ہے کہ صدر پوتن کا یہ بیان اُن معلومات کی تصدیق ہے جن کے بارے میں امریکہ پہلے سے جانتا تھا۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ امریکہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر کے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی دفاعی صلاحیت دنیا میں کسی سے بھی کم نہ ہو۔