قصور(بیورورپورٹ)خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹیو جناب ضیا شاہد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا جیل کے مین گیٹ پر پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹیپو سلطان ڈپٹی سپریٹنڈنٹ حق نواز بیوروچیف خبریں جاویدملک ،صحافی وکالم نگار ذاکر حسین خاں،سارنگ جاوید اور دیگر نمائندہ شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ضیا شاہد کو اس موقع پر گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ سید بابر علی اور دیگر افسران نے ملاقات کے دوران ضیا شاہد کو ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اسیران اور جیل کی سہولیات کی بابت آگاہ کیا جس کے بعد چیف ایگزیکٹیو کو ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کرایا گیا سب سے پہلے وہ خواتین کی بارک میں گئے اس موقع پر انہوںنے خواتین سے قید کے دوران درپیش مشکلات کے متعلق معلوم کیا۔ ضیا شاہد اس موقع پر جیل میں قید خواتین کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ضیا شاہد نے جیل کے اندر صفائی کے نظام کی تعریف کی سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی اور دیگر افسران نے چیف ایگزیکٹیو خبریں گروپ کو قیدیوںکو دیاجانیوالا کھانا چیک کرایا اور گلدستے پیش کیے چیف ایگزیکٹیو خبریں گروپ نے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میںنے پنجاب کی کئی جیلوںکا دورہ کیا ہے اور قصور جیل کے انتظامات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیلوںکے نظام اور کھانے کے معیار میںماضی کی نسبت بہت بہتری آئی ہے ضیاءشاہد نے اس دوران اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہاکہ میںطالب علمی کے دور میں لاتعداد مرتبہ احتجاج کرنے اور حکومت کےخلاف لکھنے پر جیلوںمیں آتا جاتا رہا اس وقت جیلوںکے اندر کا رہن سہن اور ماحول آج کی نسبت کہیں زیادہ پست اور پسماندہ تھا انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ قصور جیل کو ایک ایسے ادارے میں بدل دیا گیا ہے کہ جہاںسے اسیران زیادہ خطرناک ملزم بن کر نہیں نکلتے بلکہ انکی اصلاح کرکے انہیں اچھا شہری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ ایک انقلابی قدم ہے اور دوسرے علاقوں کی جیلوںکو بھی اس امر کی تائید کرناچاہیے۔ بعدازاں ضیا شاہد کو دیگر بیرکوں کا دورہ کرایا گیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے ضیا شاہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کے دورہ کے لیے آنا ہمارے لیے ہمیشہ باعث فخر رہے گا آپ نوجوان نسل ہی نہیں بلکہ بزرگ نسل کے بھی پسندیدہ لکھاری اور صحافی ہیں آپ نے سیاست سے زیادہ ہمیشہ انسانی حقوق کے حصول اور فلاح وبہبودکے منصوبوں کو اپنی ترجیح بنایا ہے آپکی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزری شاید یہی وجہ ہے کہ پوری قوم آ پ سے بے پناہ پیار کرتی ہے ضیا شاہد نے اس موقع پر کہاکہ سیالکوٹ،فیصل آباد، گجرانوالہ سمیت دیگر کئی شہروںمیں میںنے دیکھا ہے کہ وہاںپر تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد جیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے اپنی گرہ سے قابل ذکر رقوم ادا کرتے ہیں مگر قصور میں ایسی مضبو ط روایت نہیں ہے میری قصور کے تاجروں اور کاروبار ی افراد سے یہ درخواست ہوگی کہ وہ قصور جیل کو بھی انسانی خدمت کا وسیلہ سمجھیں اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ جیل کے قیدیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ۔ آخر میں ضیا شاہد نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اپنی کتابوں کا سیٹ بھی پیش کیا۔
