تازہ تر ین

ایوان چور ،مافیااور لعنت کے نعروں سے گونج اُٹھا ،داماد اور پی ٹی آئی میں لڑائی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں کیپٹن (ر)صفدر اور عارف علوی کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی اور ایوان چور، مافیا اور لعنت کے نعروں سے گونج اٹھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈیمز سے متعلق توجہ دلاو? نوٹس پر کیپٹن (ر) صفدر نے پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کا ذکر کیا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ 28 ارب روپے کی لاگت سے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی گئی ہے، 28 جولائی کے متنازعہ فیصلہ کی وجہ سے ترقی کا عمل رک گیا۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ بھاشا کے ساتھ داسو، تربیلا بھی بنارہے ہیں، چیف جسٹس صاحب کو چاہئیے کہ ان ڈیمز پر بھی توجہ دیں، آپ کے فیصلے نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا اور ملک کا بیڑا غرق کردیا، سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کے 28 جولائی کے فیصلے نے ملک کے ترقی کا پہیہ روک دیا ہے۔عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ عارف علوی نے کہا کہ اس ایوان میں چوروں کا دفاع نہیں ہوسکتا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے جواب میں کہا کہ یہ سب مافیا ہیں جو احتجاج کررہے ہیں۔ عارف علوی نے کیپٹن (ر)صفدر کو جواب دیا کہ بکواس بند کرو، چپ کر او چوروں کا چمچہ۔ ن لیگ کے رکن اسمبلی میاں عبد المنان نے کہا کہ تم سپریم کورٹ کے مامے لگتے ہو۔ عارف علوی نے جواب میں کہا ہاں میں ہوں۔میاں منان نے تحریک انصاف اور عارف علوی پر لعنتوں کے نعرے لگائے۔ کیپٹن صفدر کو پاس بیٹھے مسلم لیگ (ن) کے ارکان عارف علوی کی طرف بڑھنے سے روکتے رہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار باچانی نے کیپٹن صفدر کو پرسکون کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain