تازہ تر ین

انجلینا جولی کی ارب پتی سے چوتھی شادی کی افواہیں گرم

ممبئی (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔ جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ نے تردید کردی تھی۔ اب شوبز نشریاتی میگزین نے خبر دی کہ انجلینا جولی ارب aپتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لئے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلینڈ سے شادی کریں گی۔ اداکار کی شکل و صورت انجلینا کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain