تازہ تر ین

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی طور پر خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل افسر کے مطابق کمشنر کی اطلاع پر ڈی سی ہاو¿س پہنچے تو لاش پنکھے سے لٹکی تھی اور ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔اے ایم ایس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بارے میں کمشنر کو قانونی رائے فراہم کردی ہے جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاو¿س کے تمام ملازمین کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل ٹیپو کے برابر والے کمرے میں ان کے والد سو رہے تھے، رات تقریباً ساڑھے 3 بجے انہوں نے والدہ سے بات کی اور کہا کہ چھت پر بکری ہے،کسی آواز سے پریشان مت ہونا۔پولیس ذرائع کے مطابق والدہ سے گفتگو کے بعد سہیل ٹیپو اپنے کمرے میں چلے گئے، صبح ڈپٹی کمشنر آفس سے آپریٹر ڈپٹی کمشنر کو فون کرتا رہا اور فون نہ اٹھانے پر آپریٹر نے ڈپٹی کمشنر کی والدہ کو فون کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ نے اپنے بیٹے کو موبائل پر کال کی پھر جا کر کمرے کا دروازہ کھولا تو سہیل ٹیپو کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی موت کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں ان کے ماموں اکرم طاہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔سہیل احمد ٹیپو 11 دسمبر 2017 کو ہی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوی چھوڑی ہیں جو لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain