ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے جعلی شناختی کارڈ پر ہوٹل کا کمرہ بک کرانے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ممبئی مرر کے مطابق اروشی ممبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں شریک تھیں کہ ہوٹل کے عملے نے ان کو بتایا کہ ان کے شناختی کارڈ یا آدھار کارڈ پر انکے نام پر کمرہ بک کرایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
ممبئی مرر کو ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کی جانب سے اروشی کو بتایا گیا کہ ایک کمرہ ان کے نام پر بک کرایا گیا ہے تو اروشی نے کسی بھی قسم کی بکنگ کی تردید کی اور فوری طور پر جاکر بکنگ کی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ یہ بکنگ آن لائن کرائی گئی تھیں۔