ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تاہم اس کے باوجود وہ اپنی نئی ا?نے والی فلم ‘گلی بوائے’ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار رنویر سنگھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبال کھیلتے ہوئے ان کا کندھا زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔اداکار رنویر نے فیصلہ کیا کہ وہ زخمی حالت میں بھی فلم کی شوٹنگ جاری رکھے گیں تاکہ فلم کو اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی 7 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے تھے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب پرفارم نہیں کرسکیں گے تاہم ٹورنامنٹ کے فنالے میں ان کے پرفارم کیے جانے کا امکان ہے۔زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گ±لی بوائے‘ میں پہلی دفعہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔