ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ دیا بالن نے کہاہے کہ آجکل لوگ جسمانی خوبصورتی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ ظاہری خوبصورتی زیادہ معنی رکھتی ہے، جب لوگ انھیں ’موٹی‘ کہتے ہیں تو انھیں برا نہیں لگتا لیکن جب لوگ ان کے جسم پر باقاعدہ تبصرہ کرتے ہیں تو انھیں برا لگتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کسی عورت کا ٹیلنٹ یا اس کی کامیابی اس کے جسم کی محتاج ہوتی ہے اور لوگ اچھے اور خوبصورت ذہن کی بات کیوں نہیں کرتے؟ شاید اس لیے کیونکہ ذہن بکتا نہیں چلتا ہے اور بالی وڈ میں جو چلتا ہے وہی بکتا ہے۔تاہم میں اپنا موٹاپا کم کرنے کیلئے بہت سخت محنت کررہی ہوں ۔