تازہ تر ین

کوئٹہ میں فائرنگ کے 3 واقعات میں 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں فائرنگ کے 3 واقعات میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی جب کہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے، فائرنگ کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain