تازہ تر ین

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کو بھارتی ہائی کمشنر کا فون، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مزاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain