تازہ تر ین

مجھے اس جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں مقتول انتظار کے والد نے آخر کا ر دل کی بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے والد نے جے آئی ٹی کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انتظار کے والد اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ انہوں جے آئی ٹی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی لیکن ملزمان کے وکیل کو تحقیقاتی رپورٹ دے دی گئی ہے۔اشتیاق احمد نے الزام عائد کیا کہ پولیس بددیانتی سے اپنے پیٹی بند بھائی کو مدد فراہم کر رہی ہے۔دوسری جانب انتظار قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain