تازہ تر ین

نوازشریف نے اپنے کاروباری مفادات کو مسئلہ کشمیر اور قومی مفاد دونوں پر ترجیح دی:عمرا ن خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے کاروباری مفادات کو مسئلہ کشمیر اور قومی مفاد دونوں پر ترجیح دی۔عمران خان نے سری نگر کے جریدے ’کشمیر نریٹر‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بندوق کی نوک پر امن اور خوشگوار تعلقات ممکن نہیں، مودی سرکار بزور قوت اہل کشمیر کے حقوق غصب کرتی اور کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر مرکزی حیثیت کا حامل ہے جس کا حل کیا جانا ناگزیر ہے، مشرقی تیمور کی طرح تنازعہ کشمیر کا حل بھی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پوشیدہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کوئی عسکری یا سویلین رہنما امن اور بھارت سے بہتر تعلقات کا مخالف نہیں، مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات کی نوعیت کا تعین کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain