کراچی (وقائع نگار) آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ٹیکس وری کے الزامات کے تحت ایف بی آر، انکم ٹیکس ونگ (ان لینڈ روینیو) نے پاکستان کے معروف کرکیٹر اور پاکستان کرکیٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے کی اطلاعات کے بعد ایف بی آر نے بوم بوم آفریدی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف بی آر شاہد خان آفریدی کو بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت الزامات عائد کردیئے ہیں اور ان کے تمام بنک اکاﺅنٹس ، دیگر کاروباری معاملات ،شو رومز اور کرکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے کے معالات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں شاہد خان آفریدی کے تمام بنک اکاﺅنٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، تاہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد انہیں باقائدہ تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کے با وثوق ذرائع نے بتایا کہ اگر شاہد آفرید کے خلاف تھوڑی بہت ہیرا پھیرا نظر آئی تو اسے رقم جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا جائے گا، تاہم اگر ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہوئے تو ان کے خلاف باقائدہ مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔