لاہور(خصوصی رپورٹ) اداکارہ وگلوکارہ میشا شفیع کے بعد اداکارہ میرا بھی میدان میں آ گئیں۔ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیدیا۔ میشا شفیع کی جانب سے ایک روز قبل گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد دیگر کچھ خواتین نے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کئے۔ لالی ووڈ سٹار میرا کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی معمول کی بات ہے، بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں اداکاراﺅں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہوئیں۔ فلم انڈسٹری میں میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا اور میں سب کے پول کھولوں گی۔