تازہ تر ین

سپریم کورٹ کے 17 ججز مارشل لاء نہیں لگنے دیں گے،کس میں ہمت ہے بتائے،چیف جسٹس کا دبنگ اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور کس میں ہمت ہے مارشل لاء لگائے، سپریم کورٹ کے 17 ججز مارشل لاءنہیں لگنے دیں گے۔لاہور میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’پاکستان ہمیں خیرات یا تحفے میں نہیں ملا، یہ ملک مستقل جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میری نظر میں سب سے اہم چیز تعلیم ہے، تعلیم سے متعلق کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کروں گا، قوم کی بقا کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے، کیا ہم نے ایسے موقع پیدا کیے جو بچہ ڈاکٹر بن کے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے اسے بلا سفارش یا ایسا تعلیمی نظام میسر ہو جہاں جاکر وہ تعلیم حاصل کرسکے‘۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے بجائے تباہ کیے جارہے ہیں ، پنجاب یونیورسٹی کی 80 ایکڑ زمین حکومت کوکیوں دی، ہمارے ملک میں یہ تعلیم کا عالم ہے، بلوچستان میں 6 ہزار پرائمری اسکول پانی اور بیت الخلائ کے بغیر چل رہےہیں، بچیاں حاجت کے لیے فصلوں میں جاتی ہیں، پینے کے لیے پانی میسر نہیں، پنجاب میں اسی طرح کی صورتحال ہے، کے پی میں بتایا گیا وہاں بہت اسکول ہیں جہاں پانی اور چار دیواری تعمیر نہیں ہوسکی، یہ کون دے گا؟ ہمارا ٹیکس کا پیسہ تعلیم پر خرچ نہیں ہوتا تو کہاں ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain