نوشہرہ(ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شو کاز نوٹس پھاڑ ڈالے۔
نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی قربان علی کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نگینہ خان، جاوید نسیم حیات، نرگس علی، یاسین خلیل، زاہد درانی، وجیہہ الزمان، عبید مایار، عبدالحق اور زاہد درانی نے شرکت کی۔