تازہ تر ین

سکول دودن تک بند وجہ جان کر سب کو جھٹکا لگ گیا

پاکستان(ویب ڈیسک) کے صوبے خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی تنظیم پیما نے حکومت کی طرف سے پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں مزید کمی کے فیصلے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو دن تک صوبے بھر میں تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کردیا ہے۔

پشاور میں پیر کو نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن منیجمینٹ ایسوسی ایشن یا پیما کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے عہدیداروں اور مالکان نے شرکت کی۔

تنظیم کے صدر یاور نصیر نے بی بی سی سے کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت کی طرف سے ایک ایکٹ کی منظوری دی گئی جس کے مطابق نجی سکولوں کے فیسوں میں دس فیصد کمی لائی گئی جبکہ فیس سٹرکچر میں کچھ دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain