کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔میاں غنڈی کے قریب فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
