تازہ تر ین

کوئٹہ میں تین خود کش حملے، 5 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہمیں میاں غنڈی اور ائیرپورٹ روڈ پر تین خود کش حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے علاقے میں دو خود کش بمباروں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں خود کش حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیسرا خود کش حملہ ائیرپورٹ روڈ پر ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئٹہ میں خود کش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے شہدائ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کش ددھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے بھی کوئٹہ میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے پاکستان کے خلاف گہری سازش کا تسلسل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain